فلسطین کو بطور ریاست تسلیم کیا جانا ایک اہم قدم ہے، حماس کا ردعمل
اسلامی مزاحمتی تحریک حماس نے برطانیہ، آسٹریلیا اور کینیڈا کی جانب سے فلسطین کو آزاد ریاست کے طور پر تسلیم کیے جانے کا خیرمقدم کرتے ہوئے اسے فلسطینی عوام کی طویل جدوجہد کی کامیابی قرار دیا ہے۔
اتوار کو جاری ایک بیان میں حماس کے ترجمان نے کہا ”فلسطین کو بطور ریاست تسلیم کرنا ایک اہم اور مثبت قدم ہے، جو ایک آزاد اور خودمختار فلسطینی ریاست کے قیام کے حق کو مزید مستحکم کرتا ہے۔“
حماس نے زور دیا کہ عالمی برادری اب فلسطینی ریاست کے قیام کے لیے عملی اقدامات کرے اور اس ریاست کا دارالحکومت القدس (یروشلم) ہونا چاہیے۔
بیان میں مزید کہا گیا کہ فلسطینی قوم دہائیوں سے ظلم، قبضے اور نسل کشی کے خلاف مزاحمت کر رہی ہے اور اب وقت ہے کہ دنیا انصاف پر مبنی مؤقف اختیار کرتے ہوئے فلسطینی ریاست کو اقوام متحدہ میں مکمل حیثیت دے۔
Aaj English

















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔