Aaj News

مسئلہ کشمیر حل کیے بغیر پاک بھارت تعلقات قائم نہیں ہو سکتے، وزیراعظم

وزیراعظم شہباز شریف آجامریکا روانہ ہوں گے جہاں وہ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب اور صدر ٹرمپ سے کریں گے
شائع 21 ستمبر 2025 12:11pm

وزیراعظم شہباز شریف نے لندن میں اوورسیز پاکستانیوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ مسئلہ کشمیر حل کیے بغیر پاک بھارت تعلقات قائم نہیں ہو سکتے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان اب تک چار جنگیں ہو چکی ہیں جن پر اربوں ڈالر خرچ ہوئے، جبکہ یہ رقم عوام کی ترقی اور خوشحالی پر خرچ ہونی چاہیے تھی۔

وزیراعظم نے اپنے خطاب میں واضح کیا کہ پاکستان اور بھارت ہمسائے ہیں اور ہمیں ساتھ رہنا ہے، اور بھارت سے برابری کی بنیاد پر بات چیت کرنے کے خواہاں ہیں۔ انہوں نے زور دیا کہ کشمیریوں کا خون رائیگاں نہیں جائے گا۔

وزیراعظم شہباز شریف آج لندن سے امریکا روانہ ہوں گے اور چھبیس ستمبر کو اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب کریں گے۔ اس دوران ان کی واشنگٹن میں امریکی صدر سے بھی ملاقات متوقع ہے۔

AAJ News Whatsapp

دفتر خارجہ کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق وزیراعظم اقوام متحدہ کے اجلاس میں مقبوضہ جموں و کشمیر میں طویل بھارتی قبضے اور حق خوداریت سے انکار کے مسئلے پر عالمی برادری کی توجہ مبذول کرائیں گے۔ وزیراعظم چند مسلم سربراہان کے ہمراہ صدر ٹرمپ سے بھی ملاقات کریں گے اور سائیڈلائن پر اہم اجلاسوں میں شرکت کریں گے۔

اعلامیے میں مزید بتایا گیا کہ وزیراعظم پاکستان کی علاقائی سلامتی اور غزہ کی سنگین صورتحال پر بھی بات کریں گے۔ 22 ستمبر سے جنرل اسمبلی اجلاس میں پاکستانی وفد کی قیادت کریں گے، اور نائب وزیراعظم اسحاق ڈار سمیت دیگر وزرا اور اعلیٰ حکام بھی ان کے ہمراہ ہوں گے۔

وزیراعظم کے دورہ نیویارک کا مقصد مسئلہ کشمیر کے حل کے لیے عالمی برادری پر زور دینا اور پاکستان کے عوام کے حقوق کے تحفظ کو یقینی بنانا ہے۔

london

PM Shehbaz Sharif

Newyork

UNGA Meeting