سعودی عرب کا یمن کے لیے 368 ملین ڈالر کی مالی مدد کا اعلان
سعودی عرب نے یمن کے عوام کے لیے سعودی پروگرام برائے ترقی و تعمیر نو کے تحت 1.38 بلین سعودی ریال (368 ملین امریکی ڈالرز سے زائد) کی اضافی امداد کا اعلان کیا ہے۔
سعودی اخبار ”سعودی گزٹ“ کے مطابق یہ امداد خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز کے حکم پر اور ولی عہد و وزیر اعظم شہزادہ محمد بن سلمان کی سفارشات کی بنیاد پر فراہم کی جا رہی ہے، جو مملکت کی یمن میں سلامتی، استحکام اور ترقی کے لیے عزم کا ثبوت ہے۔
سعودی وزارت خارجہ کے بیان کے مطابق، یہ امدادی پیکیج یمن کی اقتصادی، مالی اور مالیاتی استحکام کو مضبوط بنانے کے لیے ترتیب دیا گیا ہے، جو کہ شدید اقتصادی چیلنجز کا سامنا کر رہا ہے۔
یہ امداد یمن کے صدراتی قیادت کونسل کے چیئرمین ڈاکٹر رشاد العلیمی کی درخواست پر دی جا رہی ہے۔
اس امداد کا دائرہ کار حکومت کے بجٹ کی معاونت، ایندھن کی فراہمی، اور عدن میں شہزادہ محمد بن سلمان اسپتال کے عملیاتی بجٹ کو شامل کرتا ہے۔
بیان میں زور دیا گیا ہے کہ یہ امداد حکمرانی کے اصولوں کے تحت دی جا رہی ہے تاکہ یمنی حکومت کی اقتصادی اصلاحات کو تقویت دی جا سکے۔
Aaj English

















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔