Aaj News

بالی ووڈ اداکارہ ڈیانا پینٹی، دیپیکا پڈوکون کے حق میں بول پڑیں

دیپیکا اور سیف نے ہر مشکل وقت میں میرا ساتھ دیا، مجھے اعتماد اور سہارا فراہم کیا
شائع 20 ستمبر 2025 11:00pm

بالی ووڈ اداکارہ ڈیانا پینٹی فلم کاک ٹیل کی ساتھی اداکارہ دیپیکا پڈوکون کے حق میں بول پڑیں۔

بالی ووڈ اداکارہ ڈیانا پینٹی نے اپنی سابقہ فلم ’کاکٹیل‘ کی ہم‌اداکارہ دیپیکا پڈوکون کے حق میں کھل کر بات کی ہے۔

39 سالہ ڈیانا پینٹی نے 2012 میں ریلیز ہونے والی اس فلم میں دیپیکا اور سیف علی خان کے ساتھ مرکزی کردار ادا کیا تھا۔

حالیہ دنوں میں دیپیکا پڈوکون نے فلم ’کالکی 2898 اے ڈی‘ کے سیکوئل سے علیحدگی اختیار کر لی ہے، جس کی وجہ پروڈکشن ہاؤس کی کمٹمنٹ بتائی گئی ہے۔

AAJ News Whatsapp

اس فیصلے کے بعد مداحوں میں کافی تشویش اور سوالات اٹھے کہ کیا یہ ان کی پروفیشنلزم پر اثر انداز ہو رہا ہے۔

اسی معاملے میں ڈیانا پینٹی نے دیپیکا کے حق میں گواہی دی اور کہا کہ “دیپیکا انتہائی محنتی، پیشہ ور اور ڈسپلن والی اداکارہ ہیں۔

دیپیکا نے سیٹ پر بھرپور لگن کے ساتھ کام کیا اور ہمیشہ بہترین انداز میں اپنی ذمہ داریاں نبھائیں۔“

ڈیانا پینٹی نے مزید بتایا کہ ’کاکٹیل‘ کی شوٹنگ کے دوران، جب وہ پہلی بار فلم سیٹ پر تھیں اور ان کے لیے سب کچھ نیا تھا، تو دیپیکا اور سیف علی خان نے ان کا مکمل ساتھ دیا۔

انہوں نے کہا ”دیپیکا اور سیف میرے لیے ستونِ استحکام تھے، جب میں لائن بھول جاتی یا مناظر دوبارہ شوٹ کرنے پڑتے تو وہ مجھے اعتماد دیتے اور ہر چیز کو آسان بنا دیتے۔ میں ان کے تعاون کی بے حد قدر کرتی ہوں۔“

ادھر، دیپیکا پڈوکون کے سیکوئل سے اچانک انخلا نے فلم کے مداحوں میں تشویش بڑھا دی ہے، کیونکہ ’کالکی 2898 اے ڈی‘ میں ان کا کردار بہت اہم تھا۔ اس فلم میں پربھاس، امیتابھ بچن اور دیشا پٹانی جیسے بڑے فنکار بھی شامل ہیں، اور اس پروجیکٹ کے مستقبل پر سوالات اٹھ رہے ہیں۔

دیپیکا پڈوکون نے بھارتی اور عالمی فلم انڈسٹری میں اپنی شاندار صلاحیتوں اور نمایاں کارکردگی سے اپنی جگہ مضبوط کر رکھی ہے، تاہم حالیہ پروجیکٹس سے دستبرداری نے ان کی پیشہ ورانہ ساکھ پر سوالات بھی پیدا کر دیے ہیں۔

Bollywood actress

Deepika Padukone

actress Diana Penty

speaks out in favor of