شوہر نے سڑک پر جھگڑے کے دوران بیوی کا گلا کاٹ دیا
بھارتی ریاست اوڑیسہ کے شہر بھونیشور میں شوہر نے سڑک پر بیوی کا گلا کاٹ دیا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق اڑیسہ میں بیوی کا گلا کاٹنے کا اندوہناک واقعہ پیش آیا ہے، ملزم 175 کلو میٹر کا سفر کرکے اپنی ناراض بیوی کو منانے کیلئے پہنچا تھا، دونوں کے درمیان کافی عرصے سے گھریلو جھگڑے چل رہے تھے۔
واقعہ جمعرات کی دوپہر پیش آیا جب شیخ امجد نامی شخص کٹک شہر سے بالاسور پہنچا تاکہ اپنی بیوی سے ملاقات کر کے صلح کر سکے۔ دونوں کے درمیان کافی عرصے سے گھریلو جھگڑے چل رہے تھے۔
سوشل میڈیا پروائرل ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ امجد اپنی بیوی سے بات کررہا ہے، اس کا چہرہ پکڑے ہوئے بیوی کو منا رہا ، اس کے بعد اس نے اچانک بیوی کو سڑک پر گھسیٹا دکھائی دے رہا ہے، پھر اس نے اچانک اس کے بال پکر اس کا گلا کاٹ دیا۔
پولیس کے مطابق، امجد اور اس کی بیوی کے درمیان سڑک پر بات چیت ہو رہی تھی کہ اچانک اس نے چاقو نکال کر بیوی پر حملہ کر دیا۔ عینی شاہدین کے مطابق، ملزم نے پہلے خاتون کو بالوں سے پکڑ کر سڑک پر گھسیٹا، پھر اس کا گلا کاٹ دیا۔
یہ لرزہ خیز منظر ایک راہ گیر کے موبائل فون میں ریکارڈ ہو گیا، جس کی ویڈیو بعد ازاں سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی۔
مقامی افراد نے فوری طور پر زخمی خاتون کو بالاسور ضلع اسپتال منتقل کیا، جہاں ابتدائی طبی امداد کے بعد اس کی حالت کو تشویشناک قرار دیتے ہوئے کٹک کے ایس سی بی میڈیکل کالج منتقل کر دیا گیا۔
دوسری جانب، موقع پر موجود افراد نے ملزم کو فرار ہونے سے پہلے ہی پکڑ لیا اور پولیس کے حوالے کر دیا۔ پولیس نے مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔
Aaj English


















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔