Aaj News

’بی ٹیک‘ کے متبادل 5 بہترین کورسز جو نوکری کا دروازہ کھول دیں

یہ کورسز سستے قلیل المدتی اور مستقبل کے بہترمواقع فراہم کرتے ہیں
شائع 20 ستمبر 2025 01:04pm

انٹرمیڈیٹ (خصوصاً سائنس اسٹریم) مکمل کرنے کے بعد سب سے زیادہ طلبہ بیچلر آف ٹیکنالوجی (بی ٹیک) کا رخ کرتے ہیں۔ لیکن ہرطالب علم کے لیے ضروری نہیں کہ وہ بی ٹیک کرے یا اس کا انتخاب کر سکے۔

انٹری امتحانات، زیادہ فیس، یا ذاتی پسند کئی طلبہ کے لیے بی ٹیک کو مشکل بنا دیتے ہیں۔ جس نے انہیں متبادل کورسز تلاش کرنے پر مجبور کیا ہے۔

خوش قسمتی سے، ایسے کئی متبادل انجینئرنگ کورسز موجود ہیں جو بہترین کیریئر کے مواقع فراہم کرتے ہیں۔ یہ پروگرام مختصر، سستے اور عملی مہارت کے حامل ہیں جو طلبہ کو فوری نوکری کے قابل بناتے ہیں۔ ذیل میں پانچ مقبول اختیارات پیش کیے گئے ہیں جو ان کی دلچسپی، صلاحیت اور کیریئر کے اہداف کے زیادہ قریب ہو سکتے ہیں۔

بیچلر آف سائنس (بی ایس سی)

بی ایس سی بی ٹیک کا ایک مقبول اور عملی متبادل سمجھا جاتا ہے۔ یہ تین سالہ انڈرگریجویٹ ڈگری پروگرام سائنسی اصولوں، تحقیقی مہارتوں اور تھیوری پر مبنی ہوتا ہے۔ خصوصاً وہ طلبہ جو مستقبل میں ریسرچ یا اعلیٰ تعلیم، جیسے ایم ایس سی یا پی ایچ ڈی کے لیے تیاری کرنا چاہتے ہیں، ان کے لیے بی ایس سی ایک مضبوط بنیاد ثابت ہوتی ہے۔ اس کے علاوہ، بی ایس سی میں خصوصی کورسز اور لیبارٹری ورک طلبہ کو عملی تجربہ فراہم کرتے ہیں، جو ان کی کریئر کی تیاری اور مستقبل کے تعلیمی مواقع کو مزید مضبوط بناتا ہے۔

ڈپلومہ ان انجینئرنگ

ان طلبہ کے لیے ایک بہترین انتخاب ہے جو جلدی عملی میدان میں قدم رکھنا چاہتے ہیں اور تکنیکی مہارتیں حاصل کرنا چاہتے ہیں۔ یہ پروگرام عموماً میٹرک یا انٹرمیڈیٹ کے بعد کیا جا سکتا ہے اور بی ٹیک کے مقابلے میں اس کی مدت کم ہوتی ہے، جس کی وجہ سے طلبہ جلدی پیشہ ورانہ زندگی کا آغاز کر سکتے ہیں اور مالی خودمختاری حاصل کر سکتے ہیں۔ اس کے علاوہ، ڈپلومہ کی فیس نسبتاً کم ہوتی ہے اور یہ زیادہ قابلِ رسائی تعلیمی راستہ سمجھا جاتا ہے۔

خاص بات یہ ہے کہ ڈپلومہ مکمل کرنے کے بعد طلبہ کے پاس بی ٹیک میں لیٹرل انٹری کا آپشن بھی موجود ہوتا ہے، جس سے وہ اپنی تعلیم کو آگے بڑھا کر اعلیٰ تعلیم جیسے بی ٹیک، ایم ٹیک یا ریسرچ پروگرامز کے لیے بھی تیار ہو سکتے ہیں۔

بیچلر آف کمپیوٹر سائنس (بی سی اے)

بی سی اے بنیادی طور پر کمپیوٹر ایپلی کیشنز اور سافٹ ویئر ڈویلپمنٹ پر مبنی ڈگری ہے۔ اس میں پروگرامنگ لینگویجز، ڈیٹا بیس مینجمنٹ، ویب ٹیکنالوجیز اور سافٹ ویئر ڈویلپمنٹ کے اہم پہلو پڑھائے جاتے ہیں۔ یہ ڈگری آئی ٹی سیکٹر میں کیریئر بنانے کے خواہش مند طلبہ کے لیے بہترین ہے۔ مزید یہ کہ یہ کورس مختلف اسٹریمز سے تعلق رکھنے والے طلبہ کے لیے بھی دستیاب ہے، بشرطیکہ انہوں نے انٹرمیڈیٹ میں ریاضی یا متعلقہ مضمون پڑھا ہو۔

AAJ News Whatsapp

بیچلر آف بزنس ایڈمنسٹریشن (بی بی اے)

یہ پروگرام طلبہ کو نہ صرف انتظامی صلاحیتیں سکھاتا ہے بلکہ قیادت، فیصلہ سازی، کمیونیکیشن اور ٹیم ورک کی مہارتیں بھی فراہم کرتا ہے، جو کامیاب بزنس کیریئر کے لیے ضروری ہیں۔بی بی اے ان طلبہ کے لیے بہترین ہے جو بزنس، مینجمنٹ یا انٹرپرینیورشپ میں کیریئر بنانا چاہتے ہیں۔ اس میں مینجمنٹ، مارکیٹنگ، فائنانس، آپریشنز اور ہیومن ریسورسز سمیت مختلف شعبوں کی تربیت دی جاتی ہے۔ یہ کورس کارپوریٹ سیکٹر اور بزنس مینجمنٹ میں مضبوط کیریئر کے دروازے کھولتا ہے۔

بیچلر آف انجنیئرنگ (بی ای)

وہ طلبہ جو مستقبل میں پی ایچ ڈی ، ایم ٹیک یا ریسرچ پروجیکٹس میں دلچسپی رکھتے ہیں، ان کے لیے بی ای ایک مضبوط بنیاد ثابت ہوتا ہے۔ بی ای پروگرام میں اکثر لیبارٹری ورک، تھیوری کلاسز اور تحقیقی پروجیکٹس شامل ہوتے ہیں ۔ اس کے علاوہ، بی ای کرنے والے طلبہ یونیورسٹی یا صنعتی ریسرچ، تکنیکی مشاورت، اور اعلیٰ تعلیمی پروگرامز میں بھی آسانی سے داخلہ لے سکتے ہیں، جو انہیں طویل مدتی کیریئر میں زیادہ مواقع فراہم کرتا ہے۔

یہ کورسز نہ صرف سستے اور کم وقت میں مکمل ہونے والے ہیں بلکہ مستقبل میں بہتر مواقع بھی فراہم کرتے ہیں۔

تعلیم

lifestyle