Aaj News

بھارتی گلوکار زوبین گرگ کی حادثے سے کچھ دیر پہلے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل

وہ سنگاپور میں اسکوبا ڈائیونگ کے دوران فوت ہوگئے تھے۔
شائع 20 ستمبر 2025 09:13am

مشہور بھارتی گلوکار اور موسیقارزبین کی حادثے سے کچھ دیر پہلے کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے، جس میں وہ لائف جیکٹ پہنے سمندر میں چھلانگ لگانے کی تیاری کر رہے ہیں۔

AAJ News Whatsapp

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ زبین گرگ پُرجوش انداز میں اپنے جیکٹ کو درست کرتے ہیں اور چند لمحوں بعد پانی میں اتر جاتے ہیں۔

افسوسناک طور پر یہ ان کی زندگی کے آخری لمحات ثابت ہوئے۔ بھارتی میڈیا ذارئع میں بتایا گیا ہے کہ سمندر میں اچانک طبیعت بگڑنے پر انہیں فوری طور پر ریسکیو کیا گیا اور اسپتال لے جایا گیا، تاہم ڈاکٹر انہیں نہ بچا سکے۔

یاد رہے کہ 52 سالہ زبین گرگ سنگاپور میں اسکوبا ڈائیونگ کے دوران ایک حادثے کا شکار ہوکر چل بسے تھے۔

زبین گرگ کی موت کی خبر سن کر مداح اور ساتھی فنکار گہرے صدمے میں ہیں۔ وہ ہفتے کے روز سنگاپور میں منعقدہ نارتھ ایسٹ فیسٹیول میں پرفارم کرنے والے تھے۔

زبین گرگ نہ صرف ریجنل بلکہ بالی وُڈ انڈسٹری میں بھی اپنی آواز کا لوہا منوا چکے تھے۔ اُن کا گایا ہوا مشہور نغمہ ”یا علی“ (فلم ”گینگسٹر“، 2006) نے انہیں بے حد شہرت بخشی اور آج بھی ان کے مداحوں کے دلوں میں زندہ ہے۔

entertainment

lifestyle

شخصیات