Aaj News

دیپیکا پڈوکون کو فلم ’کالکی 2898 اے ڈی‘ کے سیکوئل سے ہٹا دیا گیا، وجہ کیا؟

اعلان فلم کے پروڈیوسرنے سوشل میڈیا پر کیا۔
شائع 18 ستمبر 2025 02:03pm

بولی وڈ کی مشہور اداکارہ دیپیکا پڈوکون اب اپنی کامیاب فلم ’کالکی 2898 اے ڈی‘ کے سیکوئل میں نظر نہیں آئیں گی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق یہ اعلان فلم کے پروڈیوسرز وجینتی موویز نے سرکاری طور پر سوشل میڈیا پر کیا۔ پروڈیوسرز نے کہا کہ، طویل غور و خوض کے بعد ہم نے علیحدہ راستہ اختیار کرنے کا فیصلہ کیا۔

انہوں نے مزید کہا، پہلی فلم کی شوٹنگ کے دوران ہم نے کافی وقت ساتھ گزارا، لیکن پھر بھی اس تعاون کو آگے نہیں بڑھایا جا سکا۔ ایسی فلم کے لیے مکمل لگن کی ضرورت ہوتی ہے۔ انہوں نے دیپیکا کو مستقبل کے کاموں کے لیے نیک خواہشات بھی پیش کیں۔

AAJ News Whatsapp

ذرائع کے مطابق، اس فیصلے کی بنیادی وجہ دیپیکا کی بیٹی ہیں، جو ابھی صرف ایک سال کی ہیں۔ دیپیکا نے اپنی بیٹی کے ساتھ وقت گزارنے اور اس کی دیکھ بھال کے لیے شوٹنگ کے اوقات کو صرف آٹھ گھنٹوں تک محدود رکھنے کی درخواست کی تھی۔ یہی وجہ ہے کہ انہیں کئی بڑی فلموں سے ہٹایا جا رہا ہے۔ جس میں سندیپ ریڈی وانگا کی فلم ’اسپرٹ‘ بھی شامل ہے۔

فی الحال، دیپیکا شاہ رخ خان کی فلم ’کنگ‘ میں ایک اہم کیمو کردار ادا کر رہی ہیں اور الو ارجن کی آنے والی فلم ’AA22xA6‘ میں بھی شامل ہیں۔

entertainment

lifestyle

شخصیات