اسرائیل دوبارہ قطر پر حملہ نہیں کرے گا: صدر ٹرمپ
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ قطر امریکا کا مضبوط اتحادی ہے، اسرائیل دوبارہ حملہ نہیں کرے گا۔
پیر کو وائٹ ہاؤس میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے صدر ٹرمپ نے کہا کہ، ”اسرائیلی وزیرِاعظم بنیامین نیتن یاہو کے بارے میں کہا ہے کہ وہ قطر پر حملے نہیں کریں گے۔“
ٹرمپ نے قطر کو بہت اچھا اتحادی قرار دیتے ہوئے کہا کہ بہت سے لوگ یہ نہیں جانتے ہیں، مگر قطر پر دوبارہ حملہ آور نہیں ہوگا مگر وہ شاید حماس رہنماؤں کا پیچھا کریں گے۔
ٹرمپ نے امریکی ویب سائٹ ایکسیوس کی اس رپورٹ کی تردید کی ہے جس میں کہا گیا تھا کہ اسرائیلی وزیرِاعظم نے گزشتہ منگل کو دوحہ پر حملوں سے قبل انہیں ذاتی طور پر آگاہ کیا تھا۔ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ انہوں نے ایسا نہیں کیا ہے۔
وائٹ ہاؤس میں صحافی نے جب ٹرمپ سے پوچھا کہ انہیں حملوں کا علم کیسے ہوا تو انہوں نے جواب دیا کہ ”ویسے ہی جیسے آپ کو پتا چلا تھا۔“
وائٹ ہاؤس کے مطابق امریکی فوج نے انتظامیہ کو اس وقت اطلاع دی تھی جب اسرائیل کی طرف سے میزائل پہلے ہی فضا میں روانہ کیے جا چکے تھے، اور صدر ٹرمپ کے پاس اعتراض یا روکنے کا موقع نہیں تھا۔
ادھر دوحہ میں پیر کے روز ہنگامی عرب-اسلامی سربراہی اجلاس میں شریک رہنماؤں نے اسرائیلی حملوں کے خطرناک نتائج سے خبردار کیا گیا۔
قطر کی سرکاری خبر رساں ایجنسی قنا کے مطابق اجلاس کے اختتامی اعلامیے میں دوحہ پر حملوں کی شدید مذمت کی گئی ہے اور قطر کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کیا گیا تھا۔ اعلامیے میں کہا گیا تھا کہ اسرائیلی جارحیت “خطے میں امن کے تمام امکانات کو سبوتاژ کرتی ہے۔
اجلاس میں مزید کہا گیا تھا کہ خطے میں اسرائیل کے نئے حقائق مسلط کرنے کے منصوبوں کے خلاف کھڑا ہونا ضروری ہے، کیونکہ یہ کوششیں علاقائی اور بین الاقوامی سلامتی کے لیے براہِ راست خطرہ ہیں۔
Aaj English

















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔