قطر امریکا کا مضبوط اتحادی ہے، اسرائیل کو بہت محتاط رہنا ہوگا: صدر ٹرمپ
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ قطر امریکا کا مضبوط اتحادی ہے اور اس کے ساتھ بہت خاص تعلقات ہیں۔
واشنگٹن میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے صدر ٹرمپ نے کہا ہے کہ امیر قطر شیخ تمیم بن حمد الثانی ایک عظیم رہنما ہیں۔ لوگوں کو نشانہ بناتے وقت احتیاط سے کام لینا چاہیے۔
قطر پر اسرائیلی حملوں اور نیتن یاہو سے متعلق سوال پر صدر ٹرمپ کا کہنا تھا کہ اس حوالے سے اسرائیل کو بہت محتاط رہنا ہوگا، انہیں حماس کے بارے میں کچھ کرنا ہے لیکن قطر امریکا کا اچھا اتحادی ہے اور بہت سے لوگ یہ نہیں جانتے۔
دوسری جانب امریکی صدر کا کہنا تھا کہ روس پر پابندیاں لگانے کے لیے تیار ہیں۔ یورپ امریکا کا دوست ہے اور روس سے تیل خرید رہا ہے، امریکا نہیں چاہتا کہ یورپ روس سے تیل خریدے۔
انہوں نے کہا کہ قدرتی گیس ہو یا سگریٹ، روس سے کچھ نہیں خریدنا چاہیے۔
گفتگو میں صدر ٹرمپ نے مزید کہا کہ وینزویلا سے بڑی مقدار میں منشیات امریکا آرہی ہے، وینزویل کا گینگ لیڈرز کے ساتھ کھڑے ہونا ناقابل قبول ہے۔
ایک سوال کے جواب میں ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ چارلی کرک کے قتل پر جشن منانے والوں کی چھان بین جاری ہے۔ جشن منانے والے افراد ذہنی بیمار ہیں۔
یاد رہے 9 ستمبر کے واقعے پر عالمی برادری نے دوحہ پر اسرائیلی حملے کی شدید مذمت کی تھی۔ حملے کے بعد مشرقِ وسطیٰ میں کشیدگی میں اضافہ ہوا ہے۔
اس سلسلے میں آج دوحہ میں عرب اسلامک سربراہی اجلاس ہو رہا ہے جس کا مقصد آئندہ اسرائیلی حملوں سے قطر کے تحفظ کے لیے اقدامات کرنا ہے۔
Aaj English















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔