Aaj News

ایشیا کپ: ٹاس کے بعد بھارتی کپتان اور میچ کے بعد کھلاڑیوں نے پاکستان ٹیم سے ہاتھ نہیں ملایا

بھارت کھلاڑیوں نے اسپورٹس مین شپ نظر انداز کردی
شائع 14 ستمبر 2025 11:53pm

ایشیا کپ 2025 میں بھارتی کرکٹ ٹیم کی جانب سے اسپورٹس مین شپ کے خلاف اقدام سامنے آیا ہے۔

دبئی کے انٹرنیشنل اسٹیڈیم میں پاکستان اور بھارت کے درمیان کھیلے گئے ایشیا کپ ٹی 20 کے میچ کے اختتام پر بھی بھارتی ٹیم نے اسپورٹس مین شپ کے خلاف عمل کرتے ہوئے پاکستانی کھلاڑیوں سے مصافحہ نہ کیا۔

پاکستان اور بھارت کے درمیان ٹاکرا تو ہوا لیکن کھلاڑی ایک دوسرے سے دور دور رہے۔

بھارتی ٹیم نے 15.5 اوورز میں 3 وکٹوں پر 131 رنز بنائے اور اس کے بعد اپنی ٹیم کے کھلاڑیوں کے ساتھ جیت کا جشن منایا۔

انہوں نے میچ ختم کیا اور پھر سیدھے ڈریسنگ روم چلے گئے۔ بھارتی کھلاڑیوں نے کسی پاکستانی کھلاڑی سے ہاتھ نہیں ملایا۔

اس سے قبل ٹاس کے وقت بھی اسپورٹس مین شپ کو نظر انداز کیا گیا تھا جب دونوں کپتانوں نے مصافحے سے گریز کیا۔

بعد ازاں جب سلمان علی آغا روی شاستری سے بات کرکے لوٹے تو اس وقت بھی سلمان علی آغاز اور سوریا کمار یادو نے مصافحہ نہیں کیا۔

India vs Pakistan

t20 cricket

Pakistan vs India

asia cup t20

asia cup 2025

India Pakistan Asia Cup 2025

Ind Vs Pak