حماس کی شکست تک غزہ کو تباہ کرتے رہیں گے، اسرائیل
اسرائیل کے وزیر دفاع یسرائیل کاٹز نے کہا ہے کہ حماس کی شکست اور یرغمالیوں کی رہائی تک غزہ کو تباہ کرتے رہیں گے۔
عرب میڈیا کے مطابق اسرائیلی وزیر دفاع یسرائیل کاٹز نے واضح کیا ہے کہ اسرائیل غزہ کا انفراسٹرکچر تباہ کرتا رہے گا، جب تک کہ حماس کو مکمل شکست نہ دے دی جائے اور تمام یرغمالیوں کو رہا نہ کرا لیا جائے۔
یسرائیل کاٹز نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ”ایکس“ پر ایک پوسٹ میں کہا، “طوفان غزہ پر مسلسل حملہ کر رہا ہے۔ النور ٹاور گر چکا ہے اور غزہ کے باشندوں کو جنوب کی طرف جانے پر مجبور کیا جا رہا ہے۔
اسرائیلی وزیرِ دفاع یسرائیل کاٹز نے سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو بھی جاری کی ہے جس میں برج النور ٹاور کو زمین بوس ہوتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ اسرائیل انفراسٹرکچر کو اس وقت تک تباہ کرتا رہے گا جب تک کہ حماس کو شکست نہ ہو جائے اور تمام یرغمالیوں کو رہا نہ کر دیا جائے۔“
دوسری جانب اقوام متحدہ کی فلسطینی پناہ گزینوں کی ایجنسی (انروا) نے ہفتے کے روز خبردار کیا کہ اسرائیل شمالی غزہ اور غزہ شہر کے متعدد علاقوں کو مکمل طور پر خالی کرا رہا ہے۔
ایجنسی کے مطابق، غزہ شہر کا 86 فیصد سے زائد حصہ یا تو خالی کرانے کے حکم کے تحت ہے یا اسے اسرائیلی فوجی زون میں تبدیل کیا جا چکا ہے، جس کے باعث شہریوں کے لیے کوئی محفوظ پناہ گاہ باقی نہیں رہی۔
ہفتے کے روز اسرائیلی فوج نے غزہ شہر کے رہائشیوں سے ایک بار پھر کہا کہ وہ شہر چھوڑ کر جنوب کی طرف چلے جائیں، شہر پر قبضے کے لیے فوجی تیاریاں جاری ہیں۔
Aaj English


















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔