Aaj News

پیٹرول کتنے روپے مہنگا ہونے والا ہے؟ عوام کے لیے بڑی خبر آگئی

پیٹرولیم مصنوعات مہنگی ہونے کا امکان، قیمت میں کتنا اضافہ ہو سکتا ہے؟
اپ ڈیٹ 13 ستمبر 2025 05:46pm

پاکستان میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا امکان ہے تاہم پیٹرول کی قیمت میں کتنا اضافہ ہوگا، اس حوالے سے عوام کے لیے اہم خبر آگئی۔

ذرائع کے مطابق 16 ستمبر سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 4 روپے 79 پیسے فی لیٹر تک اضافے کا امکان ہے۔

اس حوالے سے انڈسٹری نے ابتدائی ورکنگ مکمل کرلی ہے جس کے تحت پیٹرول ایک روپے 54 پیسے، ڈیزل 4 روپے 79 پیسے، مٹی کا تیل 3 روپے 6 پیسے اور لائٹ ڈیزل 3 روپے 68 پیسے فی لیٹر تک مہنگا ہونے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اوگرا 15 ستمبر کو حتمی ورکنگ پیٹرولیم ڈویژن کو بھجوائے گا، جس کے بعد پیٹرولیم ڈویژن اور وزارتِ خزانہ لیوی اور دیگر ٹیکسز کے مطابق ورکنگ وزیراعظم کو ارسال کریں گے۔

AAJ News Whatsapp

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی حتمی منظوری وزیراعظم شہباز شریف دیں گے، جس کے بعد وزارت خزانہ نئی قیمتوں کا اعلان کرے گی۔

یاد رہے یکم ستمبر کو حکومت نے پیٹرول کی قیمت برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا تھا، نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی قیمت 264.61 روپے برقرار جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں3 روپے فی لیٹر کمی کردی گئی تھی۔

petrol price

Petrol

petroleum prices

petrol increase

disel