اگر میئر بنا تو نیتن یاہو کی نیویارک آمد پر گرفتاری کا حکم دوں گا، زہران ممدانی

ایسا لگ رہا ہے کہ زہران ممدانی نیویارک کے میئر بننے میں کامیاب ہوجائیں گے، صدر ٹرمپ
اپ ڈیٹ 06 نومبر 2025 08:11pm

نیویارک کے میئر کے امیدوار زہران ممدانی نے کہا ہے کہ میں اگر میئر بنا تو اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کی نیویارک آمد پر گرفتاری کا حکم دوں گا۔

زہران ممدانی کا کہنا ہے کہ نیتن یاہو کی امریکا میں گرفتاری ظاہر کرے گی کہ نیویارک عالمی قوانین پرعمل کرتا ہے۔

اس سے قبل بھی زہران ممدانی نے ایک انٹرویو میں اسرائیلی وزیراعظم کی نیویارک آمد پر گرفتاری کو یقینی قرار دیا تھا۔

زہران ممدانی کی نیو یارک میں بڑھتی مقبولیت پر صدر ٹرمپ نے بھی بلآخر یہ تسلیم کرتے ہوئے کہا ہے کہ زہران ممدانی کی جیت یقینی ہے۔

فاکس نیوز کو انٹرویو میں صدر ٹرمپ نے پہلی بار کہا ہے کہ ایسا لگ رہا ہے کہ زہران ممدانی نیویارک کے میئر بننے میں کامیاب ہوجائیں گے۔

AAJ News Whatsapp

ڈونلڈ ٹرمپ اور نیتن یاہو نے ردعمل میں ممدانی کی بحیثیت میئر جیت پر شکوک وشبہات کا اظہار کیا تھا۔

تازہ ترین پولز میں زہران ممدانی دیگر تمام امیدواروں پر سبقت حاصل کیے ہوئے ہیں۔ سب سے زیادہ 46 فیصد امیدوار ممدانی کو ہی ووٹ کرنے کے بارے میں سوچ رہے ہیں۔ نیویارک کے میئر کا الیکشن 4 نومبر کو ہوگا۔

Benjamin Netanyahu

zohran mamdani

Newyork CIty

will arrest