ایشیا کپ ٹی20: پاکستان نے عمان کو 93 رنز سے روند ڈالا
ایشیا کپ ٹی ٹوئنٹی میچ میں پاکستان نے فاتحانہ آغاز کرتے ہوئے عمان کو شکست دیدی۔
پاکستان نے عمان کو 93رنز سے شکست دی،پاکستان کے 160رنز کے تعاقب میں عمان کی پوری 67رنز پر ڈھیر ہو گئی۔
سفیان مقیم، فہیم اشرف اور صائم ایوب کی 2،2وکٹیں حاصل کیں۔عمان کے حماد مرزا27اورعامر کلیم 13رنز کیساتھ نمایاں رہے۔
پاکستان نے عمان کو یکطرفہ مقابلے میں 93 رنز سے شکست دے کر ایونٹ میں اپنی پوزیشن مستحکم کر لی۔
ایشیا کپ کا سب سے بڑا مقابلہ اتوار کو پاکستان اور بھارت کے درمیان کھیلا جائے گا، جس کا شائقین کرکٹ کو بے چینی سے انتظار ہے۔
قبل ازیں پاکستان نے پہلے کھیل کر 7وکٹوں پر160رنز بنائے تھے۔پاکستان کی جانب سے محمد حارث نے 43 گیندوں پر 66رنز سکور کئے۔
فخرزمان23، محمد نواز19، حسن نواز9 اور فہیم اشرف 8رنز بنا سکے، کپتان سلمان علی آغا اور صائم ایوب کھاتہ کھولے بغیر پویلین لوٹے۔عمان کے سپنر عامر کلیم نے 3کٹیں حاصل کیں۔
ٹاس جیتنے کے بعد گفتگو کرتے ہوئے قومی ٹیم کے کپتان سلمان علی آغا کا کہنا تھا کہ پچھلے 2،3 ماہ سے اچھی کرکٹ کھیل رہے ہیں، قومی ٹیم میں 3 اسپنرز شامل ہیں۔
قومی ٹیم میں صائم ایوب، فخرزمان،صاحبزادہ فرحان،حسن نواز، محمد حارث، محمد نواز اور فہیم اشرف شامل ہیں،شاہین آفریدی، سفیان مقیم اور ابراراحمدپلیئنگ الیون کا حصہ ہیں۔
Aaj English



















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔