Aaj News

سلامتی کونسل کے ارکان کا اسرائیل کا نام لیے بغیر قطر پر حملوں کی شدید مذمت

سلامتی کونسل کا مذمتی بیان برطانیہ اور فرانس نے تیار کیا تھا اور یہ بیان امریکا سمیت تمام 15 اراکین کی منظوری سے جاری کیا گیا ہے۔
اپ ڈیٹ 12 ستمبر 2025 12:16pm

اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی جانب سے قطر کے دارالحکومت دوحہ پر حالیہ اسرائیلی حملے کی مذمت کی گئی ہے۔

امریکا سمیت سلامتی کونسل کے تمام 15 ارکان نے اسرائیل کا نام لیے بغیر قطر پر حملوں کی شدید مذمت کی ہے۔

سلامتی کونسل کا مذمتی بیان برطانیہ اور فرانس نے تیار کیا تھا اور یہ بیان امریکا سمیت تمام 15 اراکین کی منظوری سے جاری کیا گیا ہے۔

بیان میں سلامتی کونسل نے قطر کی خود مختاری اور علاقائی سالمیت کی حمایت کی اور غزہ سے یرغمالیوں کی رہائی اور جنگ بندی کو اولین ترجیح دینے پر زور دیا گیا ہے۔

پاکستان، الجزائر اور صومالیہ کی درخواست پر سلامتی کونسل کے ہنگامی اجلاس میں پاکستان نے قطر پر اسرائیلی حملے کی بھر پور مذمت کی ہے۔

AAJ News Whatsapp

پاکستانی مندوب کا اظہارِ خیال

مستقل مندوب عاصم افتخار نے سلامتی کونسل کے اجلاس میں کہا ہے کہ اسرائیلی جارحیت عالمی قوانین کی منظم خلاف ورزی ہے۔ پاکستان اپنے برادر ملک کی مکمل حمایت کرتا ہے اور ہر مشکل وقت میں ہمیشہ ساتھ کھڑا ہے۔

قطری وزیراعظم نے کہا کہ اسرائیل نے حملہ کرکے سفارتکاری کی توہین کی ہے۔ قطر عالمی قوانین کے مطابق حملے کا جواب دینے کا اختیار رکھتا ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ اسرائیل نے حملہ کرکے مذاکرات کو سبوتاژ کیا ہے۔ ہم غزہ میں جنگ بندی کے لیے اپنی سفارتی کوششیں جاری رکھیں گے۔

United Nations Security Council

Asim Iftekhar

Israeli attack in Doha

qatar attack