وفاقی کابینہ کی صدر پاکستان کو قیدیوں کی سزاؤں میں 100 دن کی کمی کی سفارش
یہ سفارش 12 ربیع الاول کے مبارک دن کی مناسبت سے پیش کی گئی ہے۔
وفاقی کابینہ نے صدر پاکستان کو آئین کے آرٹیکل 45 کے تحت 12 ربیع الاول کی مناسبت سے قیدیوں کی سزاؤں میں 100 دن کی کمی کی سفارش کردی ہے۔
ذرائع کے مطابق وفاقی کابینہ نے صدر پاکستان کو آئین کے آرٹیکل 45 کے تحت قیدیوں کی مختلف جرائم کی سزاؤں میں 100 دن کی کمی کی سفارش کی ہے۔
یہ سفارش 12 ربیع الاول کے مبارک دن کی مناسبت سے پیش کی گئی ہے۔
وزیراعظم آفس کے میڈیا ونگ کے مطابق یہ تجویز ’اسپیشل ریمیشن پالیسی 2025‘ کے تحت دی گئی ہے۔
تاہم یہ رعایت ان قیدیوں پر لاگو نہیں ہوگی جو سنگین جرائم، دہشتگردی، ریاست مخالف سرگرمیوں، زنا، قتل یا بدعنوانی کے مقدمات میں ملوث ہیں۔
federal cabinet
eid milad un nabi
President Asif Ali Zardari
12 rabiul awal 2025
Prisoners' sentences
مقبول ترین
Aaj English

















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔