Aaj News

کئی جنگیں ختم کرائیں مگر یوکرین تنازع سب سے مشکل ہے، صدر ٹرمپ

روس نے ایک سال میں یورپ کو ایندھن بیچ کر ایک ارب یورو سے زائد رقم حاصل کی، ٹرمپ کا دعویٰ
اپ ڈیٹ 05 ستمبر 2025 03:55pm

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ وہ بہت جلد روسی ہم منصب ولادیمیر پیوٹن سے جنگ بندی کے حوالے سے بات کریں گے۔

وائٹ ہاؤس میں امریکی ٹیک صنعت کے رہنماؤں کے ساتھ ایک عشائیے کے دوران گفتگو میں ٹرمپ کا کہنا تھا کہ وہ مستقبل قریب میں پیوٹن سے بات کریں گے۔

صدر ٹرمپ نے دوران گفتگو جنگیں رکوانے کی بات دوبارہ دہراتے ہوئے کہا کہ میں نے سات جنگیں رکوائیں اور یہ توقع کی تھی کہ روس-یوکرین تنازعہ کو حل کرنا آسان ہوگا، لیکن یہ معاملہ زیادہ پیچیدہ ثابت ہوا۔

AAJ News Whatsapp

انہوں نے یورپی رہنماؤں پر زور دیتے ہوئے کہا کہ وہ روسی تیل کی خریداری بند کریں اور چین پر معاشی دباؤ ڈالیں تاکہ یوکرین جنگ کو ختم کرنے میں مدد مل سکے۔

وائٹ ہاؤس حکام کے مطابق صدر ٹرمپ نے یہ بات یوکرینی صدر اور یورپی رہنماؤں کے ساتھ اجلاس میں کہی۔

صدر ٹرمپ نے دعویٰ کیا کہ روس نے ایک سال میں یورپ کو ایندھن بیج کر ایک ارب یورو سے زائد رقم حاصل کی۔

Russia Ukraine War

President Donald Trump

Russian President Vladimir Putin

Russia,