Aaj News

اسلام آباد، پنجاب اورخیبر پختونخوا کے مختلف شہروں میں زلزلےکے شدید جھٹکے، شدت 5.9 ریکارڈ

زلزلے کا مرکز کوہ ہندوکش تھا، زیر زمین گہرائی 111 کلومیٹر تھی، زلزلہ پیما مرکز
شائع 04 ستمبر 2025 10:20pm

وفاقی دارالحکومت سمیت ملک کے مختلف حصوں میں زلزلے کے شیدید جھٹکے محسوس کیے گئے۔

وفاقی درالحکومت اسلام آباد، راولپنڈی، سمیت پنجاب اور خیبر پختونخوا کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔ زلزلے کے باعث لوگ خوفزدہ ہو کر کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں اور دفاتر سے باہر نکل آئے۔

زلزلہ پیما مرکز کے مطابق، زلزلے کی شدت 5.9 جبکہ مرکز افغانستان اور پاکستان کے سنگم پر واقع کوہِ ہندوکش میں تھا، جس کی زیر زمین گہرائی 111 کلومیٹر ریکارڈ کی گئی۔

AAJ News Whatsapp

زلزلے کے جھٹکوں سے پشاور، مردان، سوات، کوہاٹ، بونیر، ملاکنڈ، دیر بالا، ضلع کرم، لکی مروت، بنوں، اٹک، داؤد خیل، ہنگو، شانگلہ اور ہری پور سمیت متعدد علاقوں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔ گھروں، دفاتر اور مارکیٹوں میں موجود افراد کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے کھلے میدانوں میں نکل آئے۔

تاحال کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی، تاہم زلزلے کے بعد ریسکیو اور ضلعی انتظامیہ کو الرٹ کر دیا گیا ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ صورت حال پر مکمل نظر رکھی جا رہی ہے۔

زلزلے کے بعد سوشل میڈیا پر شہریوں کی بڑی تعداد نے زلزلے کی شدت اور خدشات سے متعلق پوسٹس شیئر کیں۔ ماہرین کے مطابق چونکہ زلزلے کا مرکز گہرائی میں تھا، اس لیے جھٹکے کئی سو کلومیٹر تک محسوس کیے گئے۔

خیبر پختونخوا

palestinians

Strong earthquake tremors felt

Islamabad, Punjab and various cities

magnitude 5.9 recorded