ہوٹل میں کھانے کے دوران سالن میں مرا ہوا چوہا نکل آیا، ویڈیو وائرل

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ کھانا کھانے والے شخص نے جیسے ہی جمچ چلایا تو ڈش میں سے مردہ چوہا برآمد ہوگیا
شائع 02 ستمبر 2025 01:04am

ہوٹل میں کھانے کے دوران سالن میں مردہ چوہا نکل آیا، واقعے کے کریہہ ویڈیو نے سوشل میڈیا صارفین میں غم و غصے کی لہر دوڑا دی۔

بھارتی ریاست اتر پردیش کے ضلع بدایوں کے قصبے بلسی میں سڑک کے کنارے ایک ڈھابے پر کھانا کھانے والے دو آدمیوں کے لیے ایک سادہ کھانا ڈراؤنے خواب میں تبدیل ہو گیا، جب ان کے سبزی کی ڈش میں ایک مردہ چوہا نکل آیا۔

چونکا دینے والے واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہورہی ہے جس میں دکھایا گیا ہے کہ کھانا کھانے والے ایک شخص نے ڈش میں سالن کو ہٹانے کے لیے چمچ کا استعمال کیا۔

تاہم اس نے جیسے ہی جمچ چلایا تو سالن کے نیچے چھپے ہوا مرا ہوا چوہا سامنے ظاہر ہوگیا، جسے دیکھ کر وہ دونوں حیران رہ گئے۔

مہیشوری نامی شخص جو یہ کھانا کھا رہا تھا اس نے بتایا کہ’’میں نے فوری طور پر ڈھابہ کے منتظم سے شکایت کی اور اسے مطلع کیا کہ میں پولیس میں شکایت درج کرواؤں گا۔‘‘

بلسی کے سب ڈویژنل مجسٹریٹ (ایس ڈی ایم) پریم پال سنگھ نے تصدیق کی کہ انھوں نے بھی ویڈیو دیکھی تھی، انھوں نے بتای کہ “ہمیں ابھی تک کوئی تحریری شکایت نہیں ملی ہے، لیکن ویڈیو کی جانچ کی جا رہی ہے، تفصیلی تحقیقات کی جائیں گی۔

dead rat was found

in a curry while eating

at a hotel

in the Indian state of Uttar Pradesh.