تعلیمی اداروں میں نئے اوقات کار کا اعلان، اسکولوں کی ٹائمنگ کیا ہوں گی؟
ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی نے نوٹیفیکیشن جاری کردیا۔
لاہور کے تعلیمی اداروں میں نئے اوقات کار کا اعلان کردیا گیا ہے، یکم ستمبر سے 15 اکتوبر تک اسکولوں کے وقت میں تبدیلی کی گئی ہیں۔
ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی نے لاہور میں اسکولوں کے اوقات کار میں تبدیلی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔ نئے اوقات کار یکم ستمبر سے 15 اکتوبر تک نافذالعمل ہوں گے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق سنگل شفٹ والے اسکول صبح 8 بجے شروع ہوں گے اور چھٹی دوپہر ڈیڑھ بجے دی جائے گی۔ ڈبل شفٹ والے اسکولوں میں پہلی شفٹ صبح 8 بجے سے ساڑھے 12 بجے تک جبکہ دوسری شفٹ دوپہر ڈیڑھ بجے سے شام ساڑھے 5 بجے تک جاری رہے گی۔
جمعے کے روز تمام اسکولوں میں چھٹی دوپہر 12 بجے ہوگی۔ اتھارٹی کے مطابق یہ اقدام موسم اور انتظامی ضروریات کو مدنظر رکھتے ہوئے کیا گیا ہے۔
lahore
تعلیم
punjab schools
schools timing
مقبول ترین
Aaj English


















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔