Aaj News

اسرائیلی فوج کا یمن سے داغے گئے میزائل ناکارہ بنانے کا دعویٰ

اسرائیل میں سائرن بجنے کے بعد میزائل تباہ، غزہ پر مظالم کے جواب میں حوثیوں کے حملے جاری
شائع 27 اگست 2025 05:59pm

اسرائیلی فوج نے دعویٰ کیا ہے کہ یمن سے داغا گیا ایک میزائل فضاء میں ہی ناکارہ بنا دیا۔

عرب میڈیا کے مطابق میزائل حملے سے قبل اسرائیل کے مختلف علاقوں میں سائرن بجے، تاہم حملے میں کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔

تاحال کسی گروپ نے حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی، لیکن ماضی میں یمن کے حوثی باغی، غزہ پر اسرائیلی حملوں کے ردِ عمل میں متعدد بار اسرائیل پر میزائل اور ڈرون حملے کر چکے ہیں۔

7 اکتوبر 2023 کے بعد سے حوثیوں نے حماس کی حمایت میں اسرائیل پر حملوں کا سلسلہ تیز کر دیا ہے۔

دوسری طرف اسرائیل نے غزہ پر ممکنہ قبضے کی تیاری کے لیے سرحدی علاقوں میں مزید فوجی کمک تعینات کر دی ہے۔

تازہ اسرائیلی بمباری میں 60 سے زائد فلسطینی شہید ہوگئے، جبکہ غذائی قلت کے باعث مزید 3 اموات کے بعد قحط سے جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 303 ہو چکی ہے۔

Israeli Military

claims to have

intercepted missiles

fired from Yemen