Aaj News

فیصل آباد: شہد کی آڑ میں منشیات دبئی اسمگل کرنے کی کوشش ناکام، خاتون گرفتار

اے ایس ایف کے مطابق دبئی جانے والی ملزمہ نے شہد کی بوتلوں میں ہیروئن چھپا رکھی تھی۔
شائع 26 اگست 2025 11:07am

فیصل آباد ائیرپورٹ پر شہد کی آڑ میں منشیات دبئی اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی گئی۔

ذرائع کے مطابق ایئرپورٹس سیکیورٹی فورس (اے ایس ایف) نے فیصل آباد ائیرپورٹ سے منشیات اسمگلنگ کی کوشش کرنے والی خاتون اسمگلر کو گرفتار کرلیا ہے۔

اے ایس ایف کے مطابق دبئی جانے والی ملزمہ نے شہد کی بوتلوں میں ہیروئن چھپا رکھی تھی۔

ذرائع کے مطابق خاتون ملزمہ کا تعلق شاہکوٹ سے بتایا گیا ہے۔

ذرائع نے مزید بتایا کہ شاہکوٹ کی رہائشی ملزمہ کو گرفتار کر کے مزید قانونی کارروائی کے لیے اینٹی نارکوٹکس فورس کے حوالے کردیا گیا ہے۔

Faisalabad

Smuggling

Airport

Woman Arrested

honey bottle