مکیش امبانی کے بھائی کے خلاف مقدمہ درج، بڑے فراڈ کا الزام
بھارت کی معروف کاروباری شخصیت، انیل امبانی کے خلاف بینک فراڈ کا مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔ انیل امبانی، جو ریلائنس گروپ کے چیئرمین مکیش امبانی کے بھائی ہیں، پر بھارت کی وفاقی تفتیشی ایجنسی نے سنگین الزامات عائد کیے ہیں۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق، اس مقدمے کا آغاز اسٹیٹ بینک آف انڈیا (ایس بی آئی) کی شکایت کے بعد کیا گیا، جس میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ انیل امبانی کی جانب سے کی جانے والی دھوکہ دہی کے نتیجے میں بینک کو تقریباً 29 ارب بھارتی روپے کا نقصان ہوا۔
اس حوالے سے سینٹرل بیورو آف انویسٹی گیشن (سی بی آئی) نے تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے اور انیل امبانی سے اس معاملے میں مکمل وضاحت طلب کی جائے گی۔
دوسری طرف، انیل امبانی کے ترجمان نے ان الزامات کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ ان الزامات کا بھرپور دفاع کریں گے۔
واضح رہے کہ رواں ماہ اگست میں انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) نے انیل امبانی کے خلاف 3 ہزار کروڑ روپے کے قرض فراڈ اور منی لانڈرنگ کے الزام میں ایک لک آؤٹ سرکلر جاری کیا تھا، جس کے تحت انیل امبانی کو عدالت کی اجازت کے بغیر بیرون ملک سفر سے روک دیا گیا تھا۔
ای ڈی نے ممبئی اور دیگر شہروں میں ریلائنس گروپ کے متعدد دفاتر اور اہم مقامات پر چھاپے مارے تھے، اور 5 اگست کو انیل امبانی کو پوچھ گچھ کے لیے طلب کیا تھا۔
Aaj English












اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔