لاہور: فاقوں سے تنگ رکشہ ڈرائیور خودکشی کیلئے کھمبے پر چڑھ گیا
فاقوں اور گھریلو حالات سے تنگ رکشہ ڈرائیور لاہور ارفع کریم ٹاور کے قریب ہائی وولٹیج کھمبے پر چڑھ گیا، چار گھنٹے کے ریسکیو آپریشن کے بعد رکشہ ڈرائیور محمد نواز کو نیچے اتار لیا گیا۔
غربت و فاقوں سے تنگ ، بیوی سے جھگڑا رکشہ ڈرائیور اپنی زندگی کا خاتمہ کرنے کے لئے ہائی وولٹیج کھمبے پر چڑھ گیا۔
رپورٹ کے مطابق محمد نواز کی اہلیہ کہتی ہیں محمد نواز کا رکشہ گزشتہ دو دن سے خراب تھا جسے ٹھیک کروانے کیلئے پیسے بھی نہ تھے گھر میں فاقے تھے حکومت جینے تو دے نہیں رہی مرنے تو دے ہمیں۔
رکشہ کا چالان سے متعلق سی ٹی او لاہور کا کہنا تھا کہ سٹی ٹریفک پولیس کی جانب سے محمد نواز کے رکشہ کا چالان نہیں کیا گیا شہری حالات سے تنگ تھا جس کے باعث اس نے یہ قدم اٹھایا۔
ایس پی انویسٹیگیشن ماڈل ٹاؤن ڈاکٹر ایاز حسین اور ریسکیو اہلکاروں نے چار گھنٹے تک مذاکرات اور ریسکیو آپریشن کے بعد رکشہ ڈرائیور کو باحفاظت نیچے اتارا۔ ڈاکٹر ایاز حسین نے کہا کہ خوشی ہے ہم نے ایک شخص کی جان بچا لی۔
واضح رہے کہ فاقوں اور گھریلو حالات سے تنگ رکشہ ڈرائیور لاہور ارفع کریم ٹاور کے قریب ہائی وولٹیج کھمبے پر چڑھ گیا تھا۔
پولیس، ریسکیو اور واپڈا کی ٹیمیں موقع پر موجود ہیں۔ شہریوں کی بڑی تعداد متاثر شہری کو نیچے اتارنے کے لئے کوششوں میں مصروف ہیں۔
رکشہ ڈرائیور کے دوبچے اور بیوی بھی چیخ و پکار کر رہے ہیں۔ متاثرہ شخص کی بیوی کا کہنا ہے بجلی کے بھاری برکم بلز اور گھر میں کھانے پینے کے لیے کچھ بھی موجود نہیں، حالات سے تنگ آکر میرا شوہر بجلی کے کھمبے پر چڑھ گیا۔
دوسری جانب ترجمان ڈی آئی جی آپریشنز کا کہنا ہے کہ کھمبے ہر چڑھنے والا شہری محمد نواز چوہنگ کا رہائشی ہے، پولیس اور ریسکیو ٹیمیں موقع پر موجود، ریسکیو کارروائی جاری ہے۔
ترجمان ڈی آئی جی آپریشنز کا کہنا ہے کہ محمد نواز کا ذہنی توازن درست نہیں بتایا جارہا، محمد نواز کی گھر والوان سے لڑائی بھی ہوئی جس کے باعث انتہائی قدم اٹھایا، شہری کے اہل خانہ بھی موقع پر موجود ہیں۔
ترجمان لیسکو کے مطابق ایس ای جی ایس او کی فوری ہدایت پر اے ای ایم اپنی ٹیم کہ ہمراہ مواقع پر موجود ہیں، لیسکو نے انسان جان کو بچانے کے لیے بجلی کی سپلائی منقطع کر دی ہے۔
ترجمان ڈی آئی جی آپریشنز کے مطابق کھمبے پر چڑھنے والا شہری محمد نواز چوہنگ کا رہائشی ہے ، پولیس اور ریسکیو ٹیمیں موقع پر موجود ہیں، رکشہ ڈرائیور کو کھمبے سے اتارنے کیلئے ریسکیو کارروائی جاری ہے۔
انہوں نے مزید بتایا کہ محمد نواز کا ذہنی توازن درست نہیں بتایا جارہا، محمد نواز کی گھر والوں سے لڑائی بھی ہوئی جس کے باعث اس نے انتہائی قدم اٹھایا، شہری کے اہل خانہ بھی موقع پر موجود ہیں۔
Aaj English


















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔