رحیم یار خان، مسافر بس ایمبولینس سے ٹکرا گئ، 7 افراد جاں بحق
مسافربس کراچی سے لاہور جارہی تھی، ریسکیو
رحیم یارخان کے قریب سمابہ کے مقام پر ٹریفک حادثے میں مسافر بس اور ایمبولینس آپس میں ٹکرا گئ جس کے نتیجے میں 7 افراد جاں بحق جبکہ 6 زخمی ہو گئے۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق مسافر بس کراچی سے لاہور جارہی تھی کہ راستے میں سمابہ کے قریب ایمبولینس سے ٹکرا گئی۔
حادثے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیمیں فوری طور پر موقع پر پہنچ گئیں اور زخمیوں کو قریبی اسپتال منتقل کیا۔
ریسکیو حکام کے مطابق زخمیوں کو فوری طبی امداد دی جارہی ہے، جبکہ جاں بحق افراد کی شناخت اور دیگر قانونی کارروائیاں جاری ہیں۔
Road Accident
rahim yar khan
7 die
مقبول ترین
Aaj English















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔