Aaj News

اسلام آباد راولپنڈی سمیت خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے

زلزلے کی شدت 5.2 ریکارڈ کی گئی
اپ ڈیٹ 19 اگست 2025 11:33am

اسلام آباد راولپنڈی سمیت خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں میں زلزلہ کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔

ذرائع کے مطابق پشاور، چترال، سوات، ایبٹ آباد، مانسہرہ میں زلزلہ محسوس کیا گیا۔

راولپنڈی اسلام آباد میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے، جبکہ صوابی، مرادن، ڈیرہ اسماعیل خان میں زلزلہ آیا جس سے لوگوں میں خوف ہر ہراس پھیل گیا۔

زلزلے کی شدت 5.2 ریکارڈ کی گئی جبکہ اس کا مرکز کوہ ہندوکش تھا۔ جبکہ زلزلے کی گہرائی 190 کلومیٹر تھی۔

زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کے جھٹکے 10 بج کر 20 منٹ پر محسوس کئے گئے۔

خیبر پختونخوا

earthquake

5.2 record

rectle scale