Aaj News

اسسٹنٹ کمشنر زیارت بیٹے سمیت اغوا، مسلح افراد نے گاڑی کو آگ لگادی

مسلح افراد نے محافظوں اور ڈرائیور کو کچھ فاصلے پر بحفاظت چھوڑ دیا، لیویز ذرائع
شائع 10 اگست 2025 11:24pm

مسلح افراد نے اسسٹنٹ کمشنر زیارت افضل باقی کو ان کے جوان بیٹے سمیت سیاحتی مقام زیزری سے اغوا کرلیا ہے اور ان کی گاڑی کو آگ لگادی ہے۔

تفصیلات کے مطابق زیارت کے تفریحی مقام زیزری میں اس وقت سنسنی پھیل گئی جب مسلح افراد نے اسسٹنٹ کمشنر زیارت افضل باقی کو بیٹے، ڈرائیور اور محافظوں سمیت اغوا کرلیا۔

لیویز ذرائع کے مطابق اغوا کار اسسٹنٹ کمشنر زیارت کو اپنے ساتھ لے گئے ہیں جبکہ ان کے محافظوں اور ڈرائیور کو کچھ فاصلے پر بحفاظت چھوڑ دیا ہے۔

مسلح افراد نے اسسٹنٹ کمشنر کی سرکاری گاڑی کو بھی آگ لگا دی ہے، واقعے کے بعد سیکیورٹی فورسز اور مقامی انتظامیہ نے علاقے میں سرچ آپریشن شروع کردیا ہے۔

kidnapping

kidnapped

assistant commissioner ziarat

afzal baqi

ziart