شیر افضل مروت نے علیمہ خان کو اسٹیبلشمنٹ کی ٹاؤٹ قرار دے دیا
قومی اسمبلی کے رکن شیر افضل مروت نے دعویٰ کیا ہے کہ علیمہ خان خود اسٹیبلشمنٹ کی ٹاؤٹ ہے، ہر جگہ دندتاتی پھرتی ہے، کبھی گرفتار نہیں ہوئی۔
آج نیوز کے پروگرام ”روبرو“ میں گفتگو کرتے ہوئے رکن قومی اسمبلی شیر افضل مروت نے کہا کہ آج علیمہ خانم نے گالم گلوچ کی، علیمہ کا پارٹی میں کیا کام ہے، وہ فتوے بانٹ رہی ہے، میرا اتنا بڑا دل نہیں کہ یہ ساری چیزیں درگزر کردوں۔
شیر افضل مروت کے بقول گالم گلوچ کا حق کسی کو نہیں، کوئی بیان دیتا ہے اور واپس لیتا ہے تو تب بھی جواب دوں گا۔
انہوں نے دعویٰ کیا کہ علیمہ خانم نے مجھے اسٹیبلشمنٹ کا ٹاؤٹ کہا، وہ خود اسٹیبلشمنٹ کی ٹاؤٹ ہے اور ہر جگہ دندتاتی پھرتی ہے، کبھی گرفتار ہوئی۔
رکن قومی اسمبلی کے بقول علیمہ خان نے ایک سال میں پارٹی کو ٹیک اوور کرلیا ہے۔
دوسری جانب پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بیشتر ارکان قومی اسمبلی نے شیر افضل مروت کی پارٹی میں واپسی کی حمایت کردی ہے۔
ذرائع کے مطابق بیرسٹر گوہر علی، شہریار آفریدی، اسد قیصر، ڈاکٹر نثار جٹ اور دیگر رہنما شیر افضل مروت کی واپسی کے حامی ہیں۔
پارٹی اجلاس میں رائے دیتے ہوئے متعدد ارکان نے کہا کہ مروت کو دوبارہ تحریک انصاف میں شامل کیا جائے اور اس حوالے سے بانی پی ٹی آئی کو سفارش پیش کی جائے۔
ارکان کا کہنا تھا کہ شیر افضل مروت کو واپسی سے قبل پارٹی پر تنقیدی بیان بازی سے روکنے اور ماحول سازگار بنانے کی ضرورت ہے۔ کچھ ارکان نے سوال اٹھایا کہ یہ گارنٹی کون دے گا کہ وہ مستقبل میں پارٹی قیادت کے خلاف بیانات نہیں دیں گے۔
شیر افضل مروت نے ارکان کی حمایت پر شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ وہ خود بھی بانی پی ٹی آئی کے ساتھ اور ان کی جماعت میں رہنا چاہتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اگر ان کے خلاف بلاجواز بیانات نہ دیے جائیں تو وہ بھی مزاحمتی بیانات سے گریز کریں گے۔
Aaj English

















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔