اسکولوں میں گرمیوں کی چھٹیوں میں اضافہ، کب سے کھلیں گے؟
موسمی صورتحال کو مدِ نظر رکھتے ہوئے چھٹیوں میں تک توسیع کی گئی ہے۔
پنجاب بھر کے اسکولوں میں موسم گرما کی چھٹیاں 31 اگست تک بڑھادی گئی ہیں، جس کے بعد نجی اور سرکاری اسکول یکم ستمبر سے دوبارہ کھلیں گے۔
وزیر تعلیم پنجاب رانا سکندر حیات کے مطابق پنجاب بھر کے اسکولوں میں موسم گرما کی چھٹیوں میں اضافہ کردیا گیا ہے، جس کے بعد اسکولوں میں 31 اگست تک چھٹیاں بڑھادی گئی ہیں، اب صوبے بھر میں نجی اور سرکاری اسکول یکم ستمبر کو کھلیں گے۔
پنجاب کے اسکولوں میں گرمیوں کی چھٹیاں ختم ہونے والی تھیں تاہم موسمی صورتحال کو مدِ نظر رکھتے ہوئے چھٹیوں میں 31 اگست تک توسیع کی گئی ہے۔
واضح رہے کہ پنجاب میں وقفے وقفے سے بارشوں کا سلسلہ جاری ہے، بارش نہ ہونے کی صورت میں موسم شدید گرم اور حبس بہت زیادہ ہوتا ہے۔
lahore
punjab
Summer Vacations
punjab schools
rana sikandar hayat
education minister punjab
schools hoildays
مقبول ترین
Aaj English














اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔