کراچی سمیت ملک بھر کے بجلی صارفین کو ریلیف، بجلی کتنی سستی ہوئی؟
ملک بھر کے بجلی صارفین کے لیے ایک اہم خبر سامنے آئی ہے۔ نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے بجلی کی قیمتوں میں کمی کی منظوری دے دی۔
نیپرا نے سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ میں بجلی 1روپے 89 پیسے فی یونٹ سستی کرنے کی منظوری دے دی، سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ میں بجلی کی قیمت میں کمی کا فیصلہ وفاقی حکومت کو بھیج دیا گیا۔
نیپرا کے فیصلے کے مطابق کمی اپریل تا جون 2025 کی سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ میں منظورکی گئی، بجلی کی قیمت میں کمی کا اطلاق کے الیکڑک سمیت تمام ڈسکوز صارفین پر ہوگا۔
بجلی کی قیمت میں کمی کا اطلاق اگست تا اکتوبر 2025 کے 3 ماہ کے لیے ہوگا، بجلی صارفین کو کمی کا 55 ارب 87 کروڑ 40 لاکھ روپے کا ریلیف ملے گا۔
نیپرا کے فیصلے کے مطابق بجلی کی قیمت میں کمی کا اطلاق لائف لائن اور پری پیڈ صارفین پر نہیں ہوگا۔ بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں نے سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ میں بجلی سستی کرنے کی درخواست کی تھی جس پر نیپرا نے سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی درخواست پر 4 اگست کوسماعت کی تھی۔
یہ اقدام حکومت کی جانب سے عوام کو معاشی ریلیف دینے کی کوششوں کا حصہ ہے اور اس سے صارفین کے لئے روزمرہ کے اخراجات میں کمی متوقع ہے۔
Aaj English
















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔