ایم ڈی کیٹ ٹیسٹ لینے کی ذمہ داری آئی بی اے سکھر کو سونپنے کا فیصلہ
سندھ کابینہ نے میڈیکل اور ڈینٹل کالجز میں داخلے کے لیے منعقد کیے جانے والے ایم ڈی کیٹ ٹیسٹ کی ذمہ داری آئی بی اے سکھر کو دینے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی زیر صدارت کابینہ اجلاس میں یہ اہم فیصلہ گزشتہ ٹیسٹ میں بے ضابطگیوں کے تناظر میں کیا گیا۔
ترجمان وزیراعلیٰ سندھ کے مطابق، نئی داخلہ پالیسی پبلک اور پرائیویٹ دونوں شعبوں کے میڈیکل و ڈینٹل کالجز پر یکساں طور پر لاگو ہوگی، جبکہ محکمہ صحت اس سارے عمل کو ریگولیٹ کرے گا۔
سرکاری اعدادوشمار کے مطابق، سندھ میں سرکاری میڈیکل کالجز میں ایم بی بی ایس کی 2550 اور بی ڈی ایس کی 500 نشستیں دستیاب ہیں، جبکہ نجی کالجز میں ایم بی بی ایس کی 1441 اور ڈینٹل کی 2025 نشستیں ہیں۔
وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ گزشتہ سال کے ایم ڈی کیٹ امتحانات میں بعض بے ضابطگیوں کی اطلاعات پر پالیسی میں تبدیلی کی جا رہی ہے تاکہ شفافیت اور میرٹ کو یقینی بنایا جا سکے۔ ان کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی کی حکومت تعلیم کے شعبے میں معیار کی بہتری کے لیے سنجیدہ اقدامات اٹھا رہی ہے۔
سندھ کابینہ کے فیصلے کے بعد اب صوبے بھر کے تمام میڈیکل اور ڈینٹل کالجز میں داخلے کے لیے ایم ڈی کیٹ کا امتحان آئی بی اے سکھر کی نگرانی میں ہوگا، جس سے امتحانی عمل میں شفافیت اور غیر جانبداری کو فروغ ملنے کی توقع ہے۔
Aaj English













اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔