Aaj News

اسلام آباد میں باجوں کی فروخت اور استعمال پر پابندی عائد

ضلعی انتظامیہ کا تمام اسٹالز سے باجے قبضے میں لینے کا فیصلہ
شائع 06 اگست 2025 11:25pm

وفاقی دارالحکومت کی ضلعی انتظامیہ نے اہم اقدام اٹھاتے ہوئے ماہ اگست میں باجوں کی فروخت اور استعمال پر پابندی عائد کردی ہے۔

ضلعی انتظامیہ اسلام آباد نے تمام اسٹالز سے باجے قبضے میں لینے کا فیصلہ کرلیا ہے اور باجوں کی فروخت اور استعمال پر پابندی عائد کردی ہے۔

ڈپٹی کمشنر اسلام آباد کی جانب سے تمام اسسٹنٹ کمشنرز اور مجسٹریٹس کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ تمام افسران فی الفور فیلڈ میں نکلیں اور کاروائیاں یقینی بنائیں، جس ایریا کے اسٹالز سے باجے برآمد ہوئے متعلقہ افسر ذمہ دار ہوگا۔

ڈی سی اسلام آباد نے ہدایت کی ہے کہ باجوں کے خلاف کارروائیاں یوم آزادی تک یومیہ بنیادوں پر کی جائیں، پابندی کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائیاں کی جائیں۔

اسلام آباد

independence day

14th August