کرک میں دہشتگردوں کی فائرنگ، ایف سی کے تین جوان اور ایک ڈرائیور شہید
شہید ہونے والوں میں لانس نائیک محمود شاہ، سپاہی شاہد، اور سپاہی رؤف شامل
کرک کے علاقے امن کوٹ، تھانہ گرگری کی حدود میں دہشتگردوں کی فائرنگ سے فرنٹیئر کور (ایف سی) کے تین اہلکار اور ایک پرائیویٹ ڈرائیور شہید ہو گئے۔ پولیس کے مطابق ایف سی اہلکار ویگو گاڑی میں سفر کر رہے تھے جب انہیں نشانہ بنایا گیا۔
واقعہ کے بعد پولیس کی بھاری نفری جائے وقوعہ پر پہنچ گئی اور علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کر دیا گیا۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ حملہ آوروں کی گرفتاری کے لیے چھاپہ مار کارروائیاں جاری ہیں۔
پولیس کے مطابق شہید ہونے والوں میں لانس نائیک محمود شاہ، سپاہی شاہد، اور سپاہی رؤف شامل ہیں، جو ایف سی کی 272 پلاٹون سے تعلق رکھتے تھے۔ حملے میں پرائیویٹ ڈرائیور شاہ پور بھی جاں بحق ہو گیا۔
Karak
Firing on FC
مقبول ترین
Aaj English














اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔