پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی، 100 انڈیکس میں نمایاں اضافہ
پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں کاروباری ہفتے کے دوسرے روز بھی تیزی کا تسلسل جاری ہے۔
ذرائع کے مطابق پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں 100انڈیکس میں 600 پوائنٹس سے زائد اضافہ ہوا جس کے بعد 100 انڈیکس ایک لاکھ 42 ہزار 430 کی ریکارڈ سطح پر پہنچ گیا ہے۔
اب تک کے کاروبار کے دوران 100 انڈیکس ایک لاکھ 42 ہزار 721 کی بلند ترین سطح پر بھی پہنچا۔
واضح رہے گزشتہ روز بھی پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں زبردست تیزی دیکھی گئی تھی، جہاں کے ایس ای-100 انڈیکس میں 900 پوائنٹس سے زائد اضافہ ریکارڈ کیا گیا تھا۔
کاروبار کے ابتدائی اوقات میں انڈیکس 864.92 پوائنٹس اضافے کے ساتھ 1 لاکھ 41 ہزار 899.90 کی سطح پر پہنچا تھا، جو 0.61 فیصد کا نمایاں اضافہ تھا۔
گزشتہ روز کاروبار کے اختتام پر 100 انڈیکس ایک لاکھ 42 ہزار 52 پوائنٹس کی بلندی پر بند ہوا تھا۔
Aaj English



















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔