Aaj News

بھارتی سوشل میڈیا انفلوئنسر کی 10 کروڑ کی لیمبورگینی جل گئی، ویڈیو وائرل

سنجیو سوشل میڈیا پر لگژری کاروں کی کلیکشن اور سونے کے بھاری زیورات پہننے کی وجہ سے مشہور ہے
شائع 04 اگست 2025 07:48pm

بھارت کے شہر بنگلور میں ایک سوشل میڈیا انفلوئنسر کی 10 کروڑ روپے مالیت کی لیمبورگینی ایونٹاڈور میں آگ لگ گئی۔

سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس میں نیما منے مگا سنجو کے نام سے مشہور سوشل میڈیا انفلوئنسر سنجیو کی گاڑی میں آگ لگی ہوئی نظر آ رہی ہے۔

یہ ویڈیو وائرل ہونے کے بعد بہت سے لوگوں نے یہ دعویٰ کیا کہ آگ لگنے کے بعد پوری گاڑی جل کر راکھ ہوگئی۔

بعد ازاں، سنجیو نے وضاحت دی کہ آگ لگنے کی وجہ سے گاڑی کو معمولی نقصان ہوا ہے۔

بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق لیمبورگینی میں آگ لگنے کی اصل وجہ ابھی تک معلوم نہیں ہو سکی۔

سنجیو کے انسٹاگرام پر 2 لاکھ سے زیادہ فالوورز ہیں اور سوشل میڈیا پر اپنی لگژری کاروں کی کلیکشن اور سونے کے بھاری زیورات پہننے کی وجہ سے مشہور ہے۔

india

VIDEO GOES VIRAL

Lamborghini

orth Rs 100 million

burns down