Aaj News

دو دریا پر بچوں کے ساتھ خود کشی کرنے والے شخص کی آخری آڈیو کال سامنے آگئی، اہم انکشافات

مبینہ آڈیو ریکارڈنگ آج نیوز نے حاصل کرلی
شائع 03 اگست 2025 09:03pm

کراچی میں دو دریا پر بچوں کے ساتھ خود کشی کرنے والے شخص کی آخری آڈیو کال سامنے آگئی جبکہ مبینہ آڈیو ریکارڈنگ آج نیوز نے حاصل کرلی۔

تفصیلات کے مطابق کراچی کے تفریحی مقام دو دریا پر بچوں کے ساتھ خودکشی کرنے والےشخص کی آخری آڈیو کال منظر عام پر آگئی۔

آخری گفتگو میں اورنگزیب نامی شخص نے اپنی اہلیہ پر بے وفائی اور خاندان پر دھوکے کا الزام لگایا، اورنگزیب نے مبینہ آخری کال اپنے کوچنگ کی ملازمہ سے کی۔

مبینہ آڈیو ریکارڈنگ آج نیوز نے حاصل کرلی، جس میں اورنگزیب نے کہا کہ ماہرہ کو طلاق دے دی ہے، مجھے اپنوں نے دھوکا دیا، وقت کم ہے، بچوں کو ڈبونے کے بعد خود کود جاؤں گا۔

آڈیو کال کے دوران اورنگزیب نے کوچنگ سینٹر کی ملازمہ سے سوال کیا کہ ماہرہ کب سے باسط سے مل رہی ہے؟ آڈیو کال میں انکشاف ہوا کہ ماہرہ روز باسط سے ملتی رہی، گیٹ لاک کر کے اکیلے میں ملاقاتیں ہوئیں۔

اورنگزیب نے کہا کہ میں نے اس لڑکے کو بھی بہت مارا ہے، 1400 ثبوت میرے پاس ہیں، ماہرہ نے میرے ساتھ بے وفائی کی، ماہرہ کے اہلخانہ بھی اس سب میں ملوث ہیں۔

آڈیو میں انکشاف ہوا کہ ماہرہ کو موبائل باسط نے دیا تھا، میرے ساتھ اپنوں اور سسرال والوں نے دھوکا کیا۔

کراچی دو دریا پر باپ اور 2 بچوں کے ڈوبنے کے واقعے کی فوٹیج سامنے آگئی

دوسری جانب کراچی میں دو دریا پر باپ اور اس کے 2 بچوں کے ڈوبنے کا افسوسناک واقعہ پیش آیا، جس کی دل دہلا دینے والی فوٹیج آج نیوز نے حاصل کرلی ہے۔

فوٹیج میں دیکھا جا سکتا ہے کہ تینوں افراد سمندر کے کنارے سے صرف چند گز کے فاصلے پر تھے جب وہ پانی میں ڈوب گئے، وہاں پر موجود لوگوں نے فوری طور پر انہیں بچانے کی بھرپور کوشش کی تاہم بدقسمتی سے کوئی کامیابی حاصل نہ ہو سکی۔

واقعہ کے فوری بعد کی یہ ویڈیو ظاہر کرتی ہے کہ خطرناک لہروں اور سمندر کی بے رحمی نے چند لمحوں میں تین زندگیاں نگل لیں۔

ریسکیو اداروں نے موقع پر پہنچ کر کارروائی کا آغاز کیا جبکہ واقعے نے اہلِ علاقہ اور سیر و تفریح کے لیے آئے افراد کو شدید صدمے سے دوچار کر دیا ہے۔

karachi

incident of children

drowning in two rivers

who threw them into the sea?

do darya karachi