راجں پور: غیرت کے نام پر شادی شدہ جوڑے کو قتل کر دیا گیا
راجن پور کے علاقے تھانہ محمد پور دیوان کی حدود میں غیرت کے نام پر ایک اور دل دہلا دینے والا واقعہ پیش آیا ہے، جہاں چند ماہ قبل پسند کی شادی کرنے والے جوڑے کو گولی مار کر قتل کر دیا گیا۔
پولیس کے مطابق مقتولین کی شناخت 30 سالہ ایشا اور ثقلین کے طور پر ہوئی ہے، جنہوں نے باہمی رضامندی سے شادی کی تھی۔
ڈی آئی خان: باپ نے غیرت کے نام پر بیٹی اور نوجوان کو قتل کردیا
راولپنڈی میں غیرت کے نام پر خاتون کا قتل: گرفتار گورکن کے سنسنی خیز انکشافات سامنے آگئے
ابتدائی تفتیش سے معلوم ہوا ہے کہ لڑکی کے قریبی رشتے دار اس شادی سے نالاں تھے اور انہوں نے مبینہ طور پر دونوں کو غیرت کے نام پر فائرنگ کر کے موت کے گھاٹ اتار دیا۔
واقعے کے فوراً بعد پولیس موقع پر پہنچی اور لاشوں کو قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا۔ تفتیش جاری ہے جبکہ ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔
Aaj English













اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔