پاکستانی اسکواش کھلاڑی کو میچ ہارنے پر نازیبا اشارہ کرنا مہنگا پڑگیا
ایشین اسکواش فیڈریشن نے پاکستانی کھلاڑی کیخلاف بڑا ایکشن لے لیا
پاکستانی اسکواش کھلاڑی مہوش علی کو ایشین جونئیر چیمپئن شپ میں میچ ہارنے پر نازیبا اشارہ کرنا مہنگا پڑ گیا۔
مہوش نے ایشین جونئیر چیمپئن شپ کے راؤنڈ آف 16 میچ میں ہانگ کانگ کی پلیئر سے شکست کے بعد نازیبا اشارہ کیا تھا اور حریف پلیئر سے ہاتھ بھی نہیں ملایا تھا۔
پاکستانی اسکواش کھلاڑی مہوش علی کو نازیبا اشارہ کرنا مہنگا پڑ گیا اور ایشین اسکواش فیڈریشن نے مہوش علی پر چھ ماہ کی پابندی لگا دی۔
اسکواش کھلاڑی مہوش علی کے غیر اخلاقی اشارے کے بعد انہیں سوشل میڈیا پر شدید تنقید کا سامنا بھی رہا۔
پاکستان اسپورٹس بورڈ اور پاکستان اسکواش فیڈریشن نے مہوش علی کی عالمی مقابلوں میں اس نازیبا حرکت کا نہ ہی کوئی نوٹس نہ لیا اور نہ پاکستانی کھلاڑی کے خلاف کوئی کارروائی کی تھی۔
squash
Asian Junior Squash Championship
mehwish ali
مقبول ترین
Aaj English


















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔