Aaj News

ہم نے نیوکلیئر پروگرام کسی سے خریدا نہیں، ایرانی وزیرخارجہ کا ٹرمپ کو کرارا جواب

ہم نے ایٹمی پروگرام خون، پسینے اور اشکوں سے تعمیر کیا ہے، عباس عراقچی
شائع 28 جولائ 2025 10:52pm

ایران کے وزیر خارجہ سید عباس عراقچی نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو نام لیے بغیر سخت الفاظ میں جواب دیتے ہوئے کہا ہے کہ ایران کا جوہری پروگرام کسی سے خریدا نہیں گیا، بلکہ اسے خون، پسینے اور اشکوں سے تعمیر کیا ہے۔

عراقچی نے ایکس (سابق ٹوئٹر) پر جاری بیان میں کہا کہ دنیا کو اب یہ حقیقت اچھی طرح سمجھ لینی چاہیے کہ ایران کی نیوکلیئر ٹیکنالوجی بمباری یا حملوں سے ختم نہیں کی جاسکتی۔

انہوں نے تسلیم کیا کہ حالیہ جنگ میں ایران کی افزودگی کی تنصیبات کو شدید نقصان پہنچا لیکن یہ بھی واضح کیا کہ ایران کے عزائم پر اس کا کوئی اثر نہیں ہوا۔

ہمارے میزائلوں نے اسرائیلی خفیہ تنصیبات کو نیست و نابود کیا جنہیں نیتن یاہو آج بھی چھپا رہا ہے، عباس عراقچی

ایران کا یورینیم افزودگی ترک کرنے سے انکار: ’ایسا کوئی ارادہ نہیں‘، عباس عراقچی

انہوں نے مزید کہا ”ہم بہت اچھی طرح جانتے ہیں کہ حالیہ جنگ میں ہمارے ساتھ کیا ہوا اور دشمن کے ساتھ کیا پیش آیا۔ ہم ان تباہ کاریوں سے بھی واقف ہیں جنہیں میڈیا میں چھپایا گیا۔“

ایرانی وزیر خارجہ نے خبردار کرتے ہوئے کہا، ”اگر دوبارہ جارحیت کی گئی تو ایسا جواب دیں گے جو اس بار چھپایا نہیں جا سکے گا۔“

Iranian Foreign Minister

Abbas Araghchi

We did not buy the nuclear program