Aaj News

نجی اسپتالوں میں مریضوں کی اموات کی وجوہات جاننے کیلئے پنجاب حکومت کا بڑا فیصلہ

فیصلے کا اطلاق 50 سے زائد بستروں والے نجی اسپتالوں پر ہوگا
شائع 28 جولائ 2025 06:12pm

نجی اسپتالوں میں مریضوں کی اموات کی وجوہات جاننے کے لیے پنجاب حکومت نے بڑا فیصلہ کرتے ہوئے بڑے نجی اسپتالوں کے لیے مریضوں کی اموات کی وجوہات بتانا لازمی قرار دے دیا۔

پنجاب ہیلتھ کئیر کمیشن کی جانب سے بڑے نجی اسپتالوں کے لیے مریضوں کی اموات کی وجوہات بتانا لازمی قرار دیا گیا ہے، اس فیصلے کا اطلاق 50 سے زائد بستروں والے نجی اسپتالوں پر ہوگا۔

نجی اسپتالوں میں اموات کا آڈٹ کرنے کے لیے کمیٹیاں تشکیل دینے کا حکم دیا گیا ہے، جو اپنا ریکارڈ پنجاب ہیلتھ کئیر کمیشن کو دینے کے پابند ہوں گے، اس کے علاوہ نجی اسپتال یکم اگست سے آن لائن پورٹل پر اموات کا ڈیٹا شئیر کریں گے۔

پنجاب ہیلتھ کیئر کمیشن کے مطابق اموات کی وجوہات کا ڈیٹا نہ دینے والے اسپتالوں کے خلاف قانونی کارروائی ہوگی۔

lahore

punjab

private hospitals

Causes of patient deaths

patient deaths