Aaj News

ترک وزیر خارجہ کا نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار سے رابطہ، غزہ کی صورتحال پر تشویش کا اظہار

دونوں رہنماؤں نے فوری جنگ بندی کا مطالبہ کیا
شائع 28 جولائ 2025 11:06am

ترکیہ کے وزیر خارجہ خاقان فدان کا نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار سے رابطہ ہوا جس میں دونوں رہنماؤں نے غزہ میں اسرائیلی مظالم کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا۔

دفتر خارجہ کے ترجمان کے مطابق دونوں وزرائے خارجہ نے غزہ میں بگڑتی ہوئی انسانی صورت حال، بھوک، جبری نقل مکانی اور بے گناہ انسانی جانوں کے ضیاع پر گہری تشویش کا اظہار کیا۔

ترجمان کے مطابق دونوں رہنماؤں نے فوری جنگ بندی، انسانی امداد کی بلا تعطل فراہمی اور مسئلہ فلسطین کے منصفانہ حل کے لیے عالمی برادری کی متحدہ کوششوں کی فوری ضرورت پر زور دیا۔

اس موقع پر دونوں وزرائے خارجہ نے فلسطینی عوام اور ان کے جائز مؤقف کی غیر متزلزل حمایت کا اعادہ کیا۔

انہوں نے اقوام متحدہ میں آج ہونے والی دو ریاستی حل پر عملدرآمد کے حوالے سے بین الاقوامی کانفرنس سے مثبت اور بامقصد نتائج کی امید ظاہر کی۔

telephone call

Minister Ishaq Dar

Turkish Foreign Minister Hakan Fidan

pakistan deputy prime minister