وزیرداخلہ کی وطن پر قربان میجر زیاد سلیم کے گھر آمد، اہل خانہ سے اظہار تعزیت
وزیرداخلہ محسن نقوی کی وطن پر قربان میجر زیاد سلیم کے گھر آمد ہوئی جہاں اہل خانہ سے تعزیت ،فاتحہ خوانی اور شہید کے درجات کی بلندی اور اہلِ خانہ کے لیے صبر جمیل کی دعا کی۔
ذرائع کے مطابق محسن نقوی نے شہید میجر زیاد سلیم کی والدہ کے حوصلے اور عظمت کو سراہتے ہوئے کہا کہ بہادر اور بلند حوصلہ مائیں قوم کا فخر ہیں۔ آپ کے خاندان کا ہر طرح سے خیال رکھیں گے۔
وزیرداخلہ کا کہنا تھا کہ شہدا کے خاندانوں کی قربانیوں کا قرض قوم کبھی ادا نہیں کرسکتی۔
بلوچستان کی ابلاغی جنگ میں انتہائی اہم کردار ادا کرنے والے میجر انور کاکڑ دہشتگرد حملے میں شہید
شہید میجر زیاد سلیم کی والدہ نے جذباتی انداز میں بتایا کہ بیٹے کو وطن سے عشق جنون کی حد تک تھا۔ شہادت سے کچھ عرصہ قبل ہی اُس کی شادی ہوئی تھی۔ زیاد سلیم اپنے ساتھیوں کو بچاتے رہے اور زخموں کی پروا بھی نہ کی۔
والدہ نے پُرعزم لہجے میں کہا کہ شوہر کے بعد اب بیٹا بھی وطن پر قربان ہو گیا، مگر میں ہمیشہ وطن اور پاک افواج کے ساتھ کھڑی رہی ہوں اور رہوں گی۔
واضح رہے کہ شہید میجر زیاد سلیم کے والد بریگیڈیئر سلیم بھی 2005 میں شہید ہوئے۔
Aaj English













اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔