Aaj News

میں نہیں جانتا اب غزہ میں کیا ہوگا، صدر ٹرمپ

حماس نے مذاکرات میں سخت مؤقف اپنایا جس سے صورتحال پیچیدہ ہوگئی، ٹرمپ
شائع 28 جولائ 2025 09:07am

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ میرے علم میں نہیں اس وقت غزہ میں کیا ہو رہا ہے۔

اسکاٹ لینڈ میں یورپی کمیشن کی سربراہ سے ملاقات کے موقع پر میڈیا سے گفتگو میں صدر ٹرمپ نے کہا کہ حماس یرغمالیوں کو واپس نہیں کرنا چاہتی۔

امریکی صدر ٹرمپ نے اس موقع پر کہا کہ مذاکرات کی ناکامی کے بعد نہیں جانتا اب غزہ میں کیا ہوگا۔

ٹرمپ نے یرغمالیوں کی رہائی کو ضروری قرار دیتے ہوئے دعویٰ کیا کہ حماس نے مذاکرات میں سخت مؤقف اپنایا جس سے صورتحال پیچیدہ ہوگئی۔

انہوں نے کہا کہ اب اسرائیل کو غزہ میں آئندہ کے لائحہ عمل سے متعلق فیصلہ خود کرنا ہوگا۔

امریکی صدر کا صحافیوں سے گفتگو میں مزید کہنا تھا کہ غزہ میں قحط نہیں، خوراک کی کمی ہے۔

امریکا نے غزہ کے لیے 60 ملین ڈالر کی امداد فراہم کی ہے کسی نے شکریہ تک ادا نہیں کیا۔

ٹرمپ کا کہنا تھا کہ مستقبل میں مزید امداد بھجوائیں گے، نیتن یاہو سے امداد لانے پربات کی ہے۔

Israel

Gaza

President Donald Trump