پی آئی اے کی اسلام آباد سے شارجہ جانے والی پرواز میں تاخیر پر مسافروں کا ایئرپورٹ پر احتجاج
قومی ایئر لائنز (پی آئی اے) کی اسلام آباد سے شارجہ جانے والی پرواز تاخیر کا شکار ہوگئی، جس کے باعث مسافروں نے ایئرپورٹ پر احتجاج کیا، اس دوران پی آئی اے کے اسٹاف آفیسر کی مسافروں سے تلخ کلامی بھی ہوئی۔
تفصیلات کے مطابق اسلام آباد سے شارجہ جانے والی پی آئی اے کی پرواز میں غیر معمولی تاخیر کے باعث مسافروں نے اسلام آباد ایئرپورٹ پر احتجاج کیا۔
ذرائع کے مطابق، پرواز کی روانگی کا وقت بورڈنگ کارڈ پر سہ پہر 3 بجے درج تھا، تاہم پی آئی اے حکام کی جانب سے مسافروں کو شام 6 بجے روانگی کا نیا وقت دیا گیا، پرواز کی روانگی میں دو مرتبہ ردوبدل کیا گیا، جس سے مسافروں میں شدید غصہ پایا گیا۔
اس دوران پی آئی اے کے ایک اسٹاف آفیسر کی مسافروں سے تلخ کلامی بھی ہوئی، جس سے صورتحال مزید کشیدہ ہوگئی جبکہ مسافروں کا کہنا ہے کہ اسٹاف انہیں تسلی دینے یا مطمئن کرنے میں ناکام رہا۔
مسافروں نے ایئرلائن انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ پروازوں کی بروقت روانگی کو یقینی بنایا جائے اور تاخیر کی واضح وجوہات فراہم کی جائیں۔
Aaj English















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔