موٹروے ایم - 2 پر افسوسناک حادثہ: بس الٹنے سے 8 افراد جاں بحق، 18 مسافر زخمی
ترجمان کے مطابق موٹر وے ایم ٹو بلکسر انٹرچینج کے قریب بس ٹائر پھٹنے سے الٹ گئی، حادثے میں 8 افراد جاں بحق اور 18 مسافر زخمی ہوگئے۔
چکوال کے قریب موٹروے ایم ٹو بلکسر انٹرچینج کے نزدیک ایک مسافر بس الٹنے سے 8 افراد جاں بحق اور 18 کے قریب مسافر زخمی ہو گئے۔
ترجمان موٹروے پولیس کے مطابق بس کا ٹائر پھٹنے کے باعث ڈرائیور گاڑی پر قابو نہ رکھ سکا جس کے نتیجے میں یہ افسوسناک حادثہ پیش آیا۔ بس راولپنڈی سے لاہور جا رہی تھی۔
حادثے میں جاں بحق افراد کی شناخت کر لی گئی ہے جن میں 35 سالہ خاتون حبیبہ، 26 سالہ امِ حبیبہ، 14 سالہ خدیجہ، 38 سالہ منشاء، 45 سالہ سردار ندیم، 8 ماہ کا حیدر، ایک سال کا نامعلوم بچہ، اور دو سالہ بچی حرم شامل ہیں۔
تمام زخمیوں اور جاں بحق افراد کو ڈی ایچ کیو اسپتال چکوال منتقل کر دیا گیا ہے۔ ریسکیو ٹیموں نے فوری طور پر امدادی کارروائیاں شروع کیں اور ٹریفک بحال کر دیا گیا ہے۔
Aaj English

















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔