Aaj News

اسلام آباد کے راول ڈیم میں پانی کی سطح بلند، اسپل ویز کل صبح کھولنے کا فیصلہ

حالیہ بارش کے باعث ڈیم میں پانی کی سطح 1750.50 فٹ ہوگئی، متعلقہ اداروں کو الرٹ رہنے کی ہدایت
شائع 26 جولائ 2025 10:46pm

اسلام آباد کے راول ڈیم کے اسپل ویز کل صبح 6 بجے کھولنے کا فیصلہ کرلیا گیا، انتظامیہ کے مطابق حالیہ بارش کے باعث ڈیم میں پانی کی سطح 1750.50 فٹ ہوگئی جبکہ متعلقہ اداروں کو الرٹ رہنے کی ہدایت کردی گئی۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد کے راول ڈیم میں حالیہ بارشوں کے باعث پانی کی سطح بلند ہوگئی، جس کے باعث ڈیم میں پانی کی سطح 1750.50 فٹ تک پہنچنے پر اسپل ویز کو کل صبح 6 بجے کھولا جائے گا۔

اسسٹنٹ کمشنر نیلور کی جانب سے اسپل ویز کھولنے کے عمل کی نگرانی کی جائے گی، ریسکیو، سیکیورٹی اور میڈیکل ٹیمیں فوری امدادی کارروائی کے لیے مختلف مقامات پر موجود رہیں گی۔

ضلعی انتظامیہ کی جانب سے متعلقہ اداروں کو الرٹ رہنے اور تمام ضروری اقدامات بروقت مکمل کرنے کی ہدایت کی گئی ہے جبکہ شہریوں کو راول ڈیم کے قریب غیر ضروری سرگرمیوں سے اجتناب کا کہا گیا ہے۔

اسلام آباد

Rawal Dam

spillways

Spillways Opened

High water level