Aaj News

قومی ٹیم کے ہیڈ کوچ مائیک ہیسن نے ٹی ٹوئنٹی سیریز میں شکست کا ملبہ پچ پر ڈال دیا

پاکستان ٹی ٹوئنٹی ٹیم کو مزید مضبوط کرنے کی ضرورت ہے، مائیک ہیسن
شائع 25 جولائ 2025 02:55pm

پاکستانی ٹیم کے ہیڈ کوچ مائیک ہیسن نے ٹی ٹوئنٹی سیریزمیں شکست کا ملبہ پچ پر ڈال دیا۔

واضح رہے کہ پاکستان نے تیسرے اور آخری ٹی 20 میں بنگلادیش کو باآسانی 74 رنز کے بڑے مارجن سے شکست دی تاہم سیریز بنگال ٹائیگر نے 1-2 سے اپنے نام کی۔

ذرائع کے مطابق پاکستانی ٹیم کے ہیڈ کوچ مائیک ہیسن نے ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر پیغام میں کہا کہ کھلاڑیوں کو میرپور کی مشکل پچ سے سیکھنے کا موقع ملا، آخری میچ میں غلطیوں سے سیکھنے کا ہنر دکھایا۔

ان کا کہنا تھا کہ پاکستانی ٹیم اب انٹرنیشنل معیار کی نظر آ رہی ہے، پاکستان ٹی ٹوئنٹی ٹیم کو مزید مضبوط کرنے کی ضرورت ہے۔

mike hesson

Pakistan vs Bangaldesh

lost t20 series