Aaj News

اسحاق ڈار امریکا پہنچ گئے، مارکو روبیو سے اہم ملاقات طے، دورے کا شیڈول سامنے آگیا

خطے کی سیکیورٹی، مسئلہ کشمیر، اور پاک بھارت جنگ بندی جیسے اہم معاملات پر تفصیلی بات چیت متوقع
اپ ڈیٹ 25 جولائ 2025 12:38pm
Ishaq Dar to Meet US Secretary Rubio Tonight in Washington - Pakistan News

نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار سرکاری دورے پر واشنگٹن پہنچ گئے ہیں جہاں وہ آج امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو سے اہم ملاقات کریں گے۔ ذرائع کے مطابق پاک-امریکا وزرائے خارجہ کی یہ ملاقات پاکستانی وقت کے مطابق رات 8 بجے ہو گی۔ ملاقات کا شیڈول آج نیوز نے حاصل کر لیا ہے۔

اسحاق ڈار ملاقات کے لیے امریکی محکمہ خارجہ (اسٹیٹ ڈیپارٹمنٹ) جائیں گے، جہاں دونوں رہنما پاک امریکا تعلقات، خطے کی سیکیورٹی، مسئلہ کشمیر، اور پاک بھارت جنگ بندی جیسے اہم معاملات پر تفصیلی بات چیت کریں گے۔

پاکستان سنجیدہ مذاکرات کی دعوت دے چکا ہے، اب فیصلہ بھارت کو کرنا ہوگا، دفتر خارجہ

ذرائع کا کہنا ہے کہ دونوں ممالک کے درمیان بڑھتے ہوئے سفارتی روابط اور اسٹریٹجک تعاون پر بھی گفتگو ہوگی۔

نائب وزیراعظم اسحاق کا اقوام متحدہ میں خطاب، عالمی تنازعات کے حل کا فارمولا پیش کردیا

ملاقات کو دو طرفہ تعلقات میں نئی پیش رفت کے طور پر دیکھا جا رہا ہے، جبکہ سفارتی ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ بات چیت خطے میں استحکام کے لیے اہم سنگ میل ثابت ہو سکتی ہے۔

Ishaq Dar

Washington Visit

Pakistani Delegation in US