Aaj News

کراچی: شہری کو سمندر میں گاڑی لے جانا مہنگا پڑگیا

گاڑی کو باحفاظت نکال لیا گیا، گاڑی میں سوار تمام محفوظ رہے
شائع 24 جولائ 2025 09:05pm

کراچی کے سی ویو پر گاڑی ریت میں پھنس گئی، اطلاع ملنے پر ریسکیو 1122 کی ٹیم ایمبولینس اور ریکوری وہیکل کے ساتھ موقع پر پہنچی اور گاڑی کو باحفاظت نکالا۔

رپورٹ کے مطابق واقعہ بدھ اور جمعرات کی درمیانی شب پیش آیا، سمندر کی بلند ہوتی لہروں اور پانی چڑھنے کے باعث گاڑی بے قابو ہو کر پانی میں ڈوب گئی اور الٹ گئی۔ اطلاع ملنے پر ریسکیو 1122 کی ٹیم ایمبولینس اور ریکوری وہیکل کے ساتھ موقع پر پہنچی، لیکن گاڑی نکالنے میں کئی گھنٹے لگے۔

ایس ایچ او بوٹ بیسن محمد ریاض نیازی کے مطابق، ڈبل کیبن گاڑی مہران سومرو کے نام پر رجسٹرڈ ہے جو صفورا، اسکیم 33 کا رہائشی ہے۔

ریسکیو اہلکاروں نے بتایا کہ گاڑی کو باحفاظت نکال لیا گیا ہے، تاہم گاڑی کو خاصا نقصان پہنچا ہے۔ خوش قسمتی سے گاڑی میں سوار تمام افراد محفوظ رہے اور کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔

karachi

sea view

Car stuck